انڈر 19 ایشیا کپ کیلیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فرحان یوسف اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گے اور عثمان خان نائب کپتان ہوں گے۔
ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے جس میں پاکستان گروپ ’اے‘ میں بھارت، کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 3 کے ساتھ شامل ہے۔
پاکستان کا پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائر 3 کے خلاف سیونز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا میچ 14 دسمبر کو بھارت کے خلاف آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا گروپ میچ 16 دسمبر کو کوالیفائر 1 کے خلاف شیڈول ہے۔
سیمی فائنل 19 دسمبر کو اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
اسکواڈ:
فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس
سپورٹ اسٹاف میں سرفراز احمد (مینیجر/مینٹور)، شاہد انور (ہیڈ کوچ/بیٹنگ کوچ)، راؤ افتخار (بولنگ کوچ)، منصور امجد (فیلڈنگ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)، عبیداللہ (فزیو) اور علی حمزہ (اینالسٹ) کے فرائض انجام دیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دسمبر کو
پڑھیں:
نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: سیڈڈ کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
—جنگ فوٹونیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دوسر ے روز تمام سیڈڈ کھلاڑیوں نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔
سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس، پی ایس بی کراچی سینٹر میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ کے میچز کے نتائج کے مطابق بوائز انڈر 19 کیٹگری میں کے پی کے عبید اللّٓہ نے پنجاب کے نعمان کو 0-3 سے شکست دے کر سب کی توجہ حاصل کی۔
پنجاب کے سید محمد علی قاسم، عبداللّٰہ ارسلان اور سندھ کے عدنان زمان نے بھی اپنے میچوں میں بھرپور کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
پی اے ایف کے محمد عمیر عارف، ایس این جی پی ایل کے محمد زمان خان اور سندھ کے عبدالباسط سمیت سب نے واضح برتری کے ساتھ مخالفین کو شکست دی اور کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
گرلز انڈر 15 کیٹگری میں سندھ کی دامیہ خان نے سیدہ منال علی کے خلاف شان دار کھیل پیش کرتے ہوئے 0-3 سے کامیابی حاصل کی جبکہ کے پی کی زویا علی ناز اور سندھ کی وانیاشاہد نے بھی اپنے میچوں میں فتح حاصل کی۔
سندھ کی دعا نزاکت، ویشنوی، ایمن فاطمہ اور پنجاب کی عائشہ شاہد نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے مخالفین کو واضح فرق سے ہرایا۔
کے پی کی سعدیہ ظہور خان نے سندھ کی انایہ شاہد کو یکطرفہ مقابلے میں ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی یقینی بنائی۔
بوائز انڈر 13 کیٹگری میں سندھ کے راحیل وکٹر نے پنجاب کے فیضان خان کو، پنجاب کے ابراہیم احمد نے سندھ کے حمزہ شاہد کو،سندھ کے محمد صائم نے ایک سخت مقابلے کے بعد فضل الرحمان کو شکست دی۔
پی اے ایف کے عزیز علی ناز اور احمد علی ناز، کے پی کے محمد مصطفی احمد اور پنجاب کے محمد مصطفی خان نے کامیابی سمیٹ کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
بوائز انڈر 9 میں سندھ کے محمد ابان، پنجاب کے احتشام خان اور عبدالاحد، سندھ کے محمد فائز خان اور محمد حسنین کے علاوہ سندھ کے مرسل بٹ، محمد بن نسیم اور پنجاب کے عبدالہادی نے بھی اپنے میچز جیت کر ٹاپ ایٹ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔