ادارے کی کامیابی میں ڈیلرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حارث منظور
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
ادارے کی کامیابی میں ڈیلرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حارث منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سٹی رپورٹر)فوجی سیمنٹ کمپنی کے ایم ڈی / چیف ایگزیکٹو قمر حارث منظور نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی چیلنجز کے باوجود کمپنی کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے، مستقبل قریب میں مزید ترقی کے واضح امکانات موجود ہیں، ادارے کی کامیابی میں ڈیلرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ڈیلرز حضرات اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر کرتے ہوئے آنے والے سال میں بھی اسی جذبے سے کام کریں
ڈائریکٹر مارکیٹنگ سیلز بریگیڈیر ریٹائررڈ صلاح دین ایوبی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور کاروباری شعبے کی ترقی میں ڈیلرز اور کاروباری شراکت داروں کا کردار نہایت اہم ہے، اس سال کمپنی نے اپنی ترقی کی نئی منزلیں طے کی ہیں،جن میں ڈیلرز کی محنت اور پیشہ ورانہ عزم بنیادی حیثیت رکھتا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہارفوجی سیمنٹ کمپنی کی سالانہ سیلز ڈیلرز ایونٹ کی اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ڈیلرز، پروجیکٹس، ایکسپوٹرز , ٹرانسپوٹرز اور سیمنٹ سے وابستہ کاروباری شخصیات نے شرکت کی، تقریب کیشرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر مارکیٹنگ سیلز بریگیڈیر ریٹائررڈ صلاح دین ایوبی کا فوجی سیمنٹ کے قدرتی وسائل کے ضیاع کو روکنے میں کراد کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ فوجی سیمنٹ نے اس سال 54 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت کیا جو ایک ریکارڈ ہے، بر گیڈئر ریٹائرڈ صلاح دین ایوبی اس بات پہ زور دیا کہ ملکی کاروباری ماحول بہتر ہو رہا ہے اور ایسے ایونٹس نہ صرف اعتماد بڑھاتے ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے میں اہم ثابت ہوتے ہیں کمپنی کا مقصد اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کرنا ہے جو نہ صرف ادارے کے لیے بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ہوں،جن میں زیر زمیں پانی کے استعمال ، پہاڑوں کی کٹائی ، شجرکاری ، متبادل رواج کے زرائع کا حصول اور علمی معیار اور نئی تحقیق پر مستقل عملدرآمد شامل ہیں
اس موقع پر تقریب کے شرکا کو کمپنی کی آئندہ سال کی حکمتِ عملی، نئے اہداف، اور جدید کاروباری منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ سال 2024/25 کے دوران عمدہ کارکردگی دکھانے والے ڈیلرز کو خصوصی ایوارڈز اور شیلڈز پیش کی گئیں،تقریب میں فوجی سیمنٹ کی سینئر مینجمنٹ بریگیڈیئر کاشف نوید ، بر گیڈئر خرم مرزا ، عمر اشرف، سید کامران ، قیصر محمود شیخ اور عرفان نسیم شیخ نے بھی شرکت کی ، تقریب کی نظامت/نگرانی کے فرائض مینجر مارکیٹنگ /سیلز محمد اشرف ملک نے سرانجام دیئے ،پاکستان کے معروف گلوکار شان خان نے اپنی اردو اور پشتو گائیکی سے حاضرین محفل کو محظوظ کیا تقریب کے اختتام پر شرکا کے لیے خصوصی ظہرانہ کا انتظام بھی کیا گیاتھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہونگی،فیصل واوڈا کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں کو سخت پیغام عمران خان سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہونگی،فیصل واوڈا کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں... کرغزستان کے صدر 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی وزیراعلی پنجاب نے امام مسجد اعزازیہ کارڈ کی منظوری دیدی،یکم جنوری سے ادائیگی کا حکم جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی عافیہ امریکی شہری ہیں ،سزا بھی وہیں ہوئی، امریکی نظام میں مداخلت نہیں کرسکتے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حیثیت رکھتا ہے میں ڈیلرز کا کردار
پڑھیں:
نوبیل انعام یافتہ سائنس دانوں کی تشویش اور آئی سی سی بی ایس کا مستقبل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-03-6
ڈاکٹر محمد طیب خان سنگھانوی
انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس) سے متعلق حالیہ پیش رفت نے ملک کی سائنسی برادری، جامعہ کراچی کے اساتذہ اور بین الاقوامی سطح پر نامور محققین کے مابین ایک گہری تشویش کو جنم دیا ہے۔ معاملہ بظاہر ایک انتظامی ترمیم یا ادارہ جاتی تنظیم ِ نو کا لگتا ہے، مگر اس کے اثرات کسی ایک مرکز یا جامعہ تک محدود نہیں بلکہ پاکستان کی سائنسی تحقیق کے وسیع تر مستقبل اور عالمی ساکھ سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے ممتاز سائنس دانوں، خصوصاً نوبیل انعام یافتہ پروفیسر ژاں ماری لین نے اس معاملے پر اپنی گہری فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو تفصیلی خط بھیجا ہے۔ ان کا خط نہ صرف ایک ادبی اور سائنسی گواہی ہے، بلکہ ایک ایسی آواز بھی ہے جو پاکستان کی سائنسی میراث کے تحفظ اور اس کے اداروں کی خودمختاری کے حق میں اُٹھ رہی ہے۔ پروفیسر ژاں ماری لین، جو یونیورسٹی آف اسٹراسبرگ کے انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی میں کیمسٹری آف کمپلیکس سسٹمز کی چیئر پر فائز ہیں، پاکستان کے چند ممتاز تحقیقی مراکز میں سے ایک آئی سی سی بی ایس کے کئی بار مشاہدہ کار رہ چکے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ادارہ محض ایک تحقیق گاہ نہیں بلکہ ایک ایسا ماحول فراہم کرتا ہے جہاں عالمی معیار کا سائنسی کام عملی صورت میں جنم لیتا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں واضح انداز میں تحریر کیا کہ یہ امتیاز اس ادارے کو محض اس کی ساخت یا بجٹ کی وجہ سے حاصل نہیں ہوا بلکہ اس کے پیچھے نصف صدی سے زیادہ عرصے پر محیط وہ رہنمائی، علمی وژن اور انتظامی شفافیت ہے جو پروفیسر عطاالرحمن جیسے عالمی سطح پر معروف سائنس دان کی سرپرستی میں پروان چڑھی۔ نوبیل انعام یافتہ لین کے مطابق اس ادارے کو جامعہ کراچی سے علٰیحدہ کرنا نہ صرف غیرضروری بلکہ نقصان دہ بھی ہو سکتا
ہے، کیونکہ اس کی طاقت کا بنیادی مرکز اس کی جامعہ کراچی کے ساتھ گہری وابستگی ہے۔
دوسری جانب مجوزہ بل کے تحت ایک آزاد خودمختار ڈھانچے کا تصور پیش کیا گیا ہے جس میں ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا تقرر تین رکنی سرچ کمیٹی کرے گی جس کے دو اراکین ڈونرز اور ایک وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔ عالمی تحقیق کے اصولوں میں شفافیت، میرٹ اور ادارہ جاتی خودمختاری ضرور اہم ہے، مگر کسی ایسے تحقیقی ادارے میں جہاں دہائیوں کی محنت، ہزاروں طلبہ کی تربیت، اور بین الاقوامی سطح پر قائم شدہ علمی اعتماد داؤ پر لگا ہو، وہاں صرف ایک فی صد عطیہ دینے والے نجی ڈونرز کو فیصلہ ساز حیثیت دینا نہ صرف غیرمتوازن بلکہ انتظامی طور پر بھی غیرمناسب دکھائی دیتا ہے۔ پروفیسر لین کے مطابق اگر یہ ڈھانچہ منظور ہوا تو اس بات کا خدشہ ہے کہ ادارہ تحقیق کے بجائے اپنی توجہ انتظامی پیچیدگیوں، مفاداتی کشمکش اور طاقت کے غیرضروری مراکز کے درمیان الجھائے رکھے گا۔ یہی وہ نکات ہیں جن کی گونج جامعہ کراچی کی انجمن ِ اساتذہ کے ہنگامی اجلاس میں بھی سنائی دی۔ اجلاس میں اس بات پر شدید ناراضی کا اظہار کیا گیا کہ جس ادارے کی زمین، فیکلٹی، انفرا اسٹرکچر اور تعلیمی میراث مکمل طور پر جامعہ کراچی کی ملکیت ہے، اسے جامعہ سے الگ کرنے کے لیے کسی قسم کی مشاورت، علامتی نوٹس یا علمی بحث تک نہیں کی گئی۔ اساتذہ نے اسے ایک حیران کن، بے اصول اور اخلاقی طور پر کمزور قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا اقدام دنیا بھر کی اعلیٰ جامعات میں رائج علمی اصولوں کے منافی ہے۔ ممتاز اساتذہ کے مطابق محض ایک یا دو ڈونرز کو قانونی طور پر پالیسی سازی کا اختیار دینا اس ادارے کی تاریخی شناخت اور غیرجانب دارانہ علمی روایت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اساتذہ کی انجمن نے واضح کیا کہ جامعہ کراچی نے ہمیشہ آئی سی سی بی ایس کو ادارہ جاتی آزادی، وسائل اور تعلیمی تعاون فراہم کیا جس کے نتیجے میں آج یہ مرکز دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہے۔ لیکن اس کا ہر قدم جامعہ کے وسیع تر تعلیمی ڈھانچے سے جڑا ہوا ہے۔ اس مرکز کو جامعہ سے باہر نکالنا ایسا ہے جیسے کسی درخت کی جڑوں کو زمین سے کاٹ کر اسے کسی نئی جگہ منتقل کرنے کی کوشش کی جائے بظاہر یہ تجربہ کبھی کبھار دلچسپ دکھائی دیتا ہے، مگر اکثر اوقات درخت اپنی اصل تازگی، ثمرات اور شاخوں کی وسعت کھو دیتا ہے۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ پروفیسر عطاالرحمن جیسے عالمی سطح پر تسلیم شدہ سائنس دان نے اس ادارے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کی سرپرستی اور نگرانی نے نہ صرف تحقیق کا معیار بلند کیا بلکہ پاکستان کو سائنسی دنیا میں ایک معزز شناخت فراہم کی۔ ان کے علم، نظم، بین الاقوامی رابطوں اور علمی وژن کے بغیر اس ادارے کی سمت وہ نہیں رہ سکتی جو آج ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پروفیسر لین نے نہایت احترام کے ساتھ اس بات پر زور دیا کہ موجودہ سرپرستی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ادارے کی آئندہ نسلوں کے لیے ناگزیر ہے۔ تحقیق، علم اور سائنسی ترقی اْن نازک اور باریک دھاگوں کی مانند ہوتی ہے جنہیں مضبوط بھی بڑی محنت سے کیا جاتا ہے اور کمزور بھی محض ایک غیرسوچے سمجھے فیصلے سے ہو سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں جامعات اپنی تحقیقی اکائیوں پر فخر کرتی ہیں اور انہیں اپنی علمی شناخت کا حصہ سمجھتی ہیں۔ ایسے میں پاکستان کے ایک ممتاز تحقیقی مرکز کو اس کی مادرِ علمی سے جدا کرنا بین الاقوامی برادری کے لیے ایک غلط پیغام بھی ہو سکتا ہے ایک ایسا پیغام کہ ہم اپنی علمی میراث کو تقویت دینے کے بجائے اسے تقسیم کر رہے ہیں۔
وسیمِ دانشوروں، سائنس دانوں اور ماہرین ِ تعلیم کی متفقہ رائے یہ ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی نہایت ضروری ہے۔ انجمن اساتذہ نے اسی مقصد کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقاتوں، پریس کانفرنس اور مختلف اسٹیک ہولڈرز سے رابطے بڑھانے کا اعلان کیا ہے، تاکہ معاملے کی سنگینی حکومت تک واضح انداز میں پہنچ سکے۔ وہ یہ یقین دہانی چاہتے ہیں کہ ادارے کا مستقبل کسی ایسے تجربے کی نذر نہ ہو جائے جس کے اثرات دور رس اور نا قابل ِ تلافی ہوں۔ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اس معاملے کو محض انتظامی تبدیلی نہ سمجھے بلکہ اسے پاکستان کے سائنسی ورثے، تعلیمی وقار اور عالمی ساکھ سے جڑا ہوا مسئلہ سمجھے۔ جہاں نوبیل انعام یافتہ سائنس دان تک اپنی تشویش ظاہر کر رہے ہوں، وہاں احتیاط، مشاورت اور شفاف فیصلے وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن جاتے ہیں۔ آئی سی سی بی ایس صرف ایک ادارہ نہیں پاکستان کی سائنسی اْمنگ، تحقیق کی روایت اور علمی وقار کی علامت ہے۔ اسے اپنی جڑوں سے الگ کرنا شاید کوئی سادہ سا انتظامی اقدام نظر آئے، مگر حقیقت میں یہ ایک ایسا قدم ہے جو آنے والی نسلوں کی علمی روشنی پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ حکومت، جامعات، محققین اور تمام ذمے داران کے لیے یہی لمحہ فیصلہ کن ہے کہ وہ اس مرکز کی شناخت، وقار اور ادارہ جاتی استحکام کو کس طرح محفوظ رکھتے ہیں۔