نومبرمیں4.41لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہوا،اے پی سی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک) آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری کردیا۔
ڈیٹا کے مطابق نومبر میں 41 لاکھ ٹن سے زائد سیمنٹ فروخت ہوا ۔ سیمنٹ کی مقامی فروخت 2 فیصد سے زائد اضافے سے ساڑھے 35 لاکھ ٹن رہی ۔ نومبر میں سیمنٹ کی برآمد ساڑھے 26 فیصد کم ہوکر 5.9 لاکھ ٹن رہی ۔ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں مجموعی فروخت ساڑھے 11 فیصد بڑھ کر 2.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیمنٹ کی لاکھ ٹن ٹن رہی
پڑھیں:
نومبر میں مہنگائی کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 6.1 فیصد پر آگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک میں نومبر 2025 کی مجموعی مہنگائی معمولی کمی کے بعد 6.1 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو اکتوبر کی 6.2 فیصد شرح سے کم ہے۔
اگرچہ مہنگائی میں ہلکی کمی آئی ہے مگر یہ گزشتہ سال کے اسی ماہ کی 4.9 فیصد شرح سے اب بھی زیادہ ہے، تاہم بنیادی افراطِ زر میں نمایاں کمی نے شرحِ سود میں ممکنہ کمی کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی بنیاد پر مجموعی افراطِ زر میں استحکام دیکھا گیا ہے۔ معیشت دانوں کا کہنا ہے کہ بنیادی مہنگائی کی کمی اس بات کی علامت ہے کہ مستقبل میں پالیسی ریٹ میں نرمی کا امکان بڑھ رہا ہے، جس سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آسکتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026 کے ابتدائی پانچ ماہ میں اوسط مہنگائی 5.01 فیصد ریکارڈ ہوئی جو گزشتہ سال کی 7.88 فیصد کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی اخراجات میں کمی، ایکسچینج ریٹ کے استحکام اور سپلائی چین کی بہتری نے افراطِ زر پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مزید معاشی تجزیوں کے مطابق اگر یہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ مہینوں میں مہنگائی مزید کم ہوسکتی ہے، جس کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی میں مثبت تبدیلی کا امکان بڑھ جائے گا۔