2025-12-04@03:43:44 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«کلاک ٹاور»:
رحیم یار خان کی پہچان سمجھا جانے والا جناح ہال کلاک ٹاور 18 برس بعد پھر بول پڑا۔ ٹاور 1950 کی دہائی میں لگایا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور کا کہنا ہے کہ کلاک ٹاور لندن ماڈل سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کلاک ٹاور سالوں سے خراب تھا، مگر اب مکمل مرمت کے بعد دوبارہ فعال ہوگیا ہے۔
(رپوٹ: ایم جےکے)کراچی کی تاریخی ایمپریس مارکیٹ کا کلاک ٹاور ایک بار پھر وقت سنانے لگا ہے، برسوں تک خاموش رہنے کے بعد اس گھڑیال کی سوئیاں دوبارہ حرکت میں آگئی ہیں، اور اب شہر کے دل میں وقت کی ٹِک ٹِک کی گونج پھر سے سنائی دینے لگی ہے۔ یہ کارنامہ کراچی کے نوجوان گھڑی ساز بلال آصف نے انجام دیا، جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس قدیم گھڑی کو ازسرِ نو فعال کیا، بلال کے مطابق گھڑی کی پرانی مشینری مکمل طور پر ناکارہ ہوچکی تھی اور اس کے بیشتر پرزے زنگ کی تہہ سے خراب ہوگئے تھے تاہم انہوں نے اپنے ہنر اور نئی ٹیکنالوجی سے ایک نیا نظام تیار کیا جس میں ڈیجیٹل مشینری،...
کراچی: سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت سحرش حسن رضا شاہ کے نام سے کرلی گئی، خاتون کا تعلق مجاہد نگر شیخوپورہ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو درخشاں تھانے کے علاقے سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سے نامعلوم خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی تھی، جسے پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ فوری طور پر خاتون کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی تھی جس پر پولیس نے خاتون کے فنگر پرنٹس نادرا حکام کو ارسال کیے تھے، گزشتہ روز خاتون کی شناخت 36 سالہ سحرش حسن رضا شاہ دختر حسن رضا شاہ کے نام سے کی گئی۔ درخشاں...
وزیراعلیٰ پنجاب کے بیوٹیفکیشن احکامات کے تحت کلاک ٹاور اور آٹھوں بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر پاکستان کے صنعتی دل فیصل آباد کی خوبصورتی کیلئے عملی کوششیں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے کلاک ٹاور اور آٹھوں بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا، گھنٹہ گھر اور آٹھوں بازاروں کا انفراسٹرکچر بہتر کرکے بیوٹیفکیشن کے احکامات پر انتظامیہ متحرک ہے۔(جاری ہے) ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بازاروں کی بیوٹیفکیشن بارے اجلاس میں پلان کا جائزہ لیا گیا۔ گھنٹہ گھر سمیت آٹھوں بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،میونسپل کارپوریشن ودیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر...
لندن: فلسطینی پرچم تھامے نوجوان کو بگ بین کلاک ٹاور سے کرین کے ذریعے 16 گھنٹے بعد نیچے اتار لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کو بحفاظت نیچے اتارنے کے بعد پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے، حراست میں لیے گئے نوجوان نے فلسطین کا پرچم تھام رکھا تھا۔ لندن میں پولیس نے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ شہر کے تاریخی کلاک ٹاور بِگ بین پر فلسطین کا پرچم لے کر چڑھنے کے بعد رات گئے اُترا۔ جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ مذکورہ شخص کو ایمرجنسی سروس کی گاڑی کے ذریعے نیچے اُتارا جا رہا ہے۔ مذکورہ شخص نے مخصوص انداز میں احتجاج...
کراچی: مقتول نوجوان مصطفیٰ عامر کے والدین نے سول سوسائٹی کے ہمراہ سی ویو کلاک ٹاور کے قریب احتجاج کیا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی سمیت مقتول کے رشتے داروں اور اہلِ محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے گرفتار ملزمان ارمغان اور شیراز کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین نے مقتول مغوی نوجوان کی تصاویر والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ارمغان اور شیراز میرے بیٹے کے قاتل ہیں، اس کیس کو بلاوجہ منشیات کے کیس سے جوڑا جا رہا ہے۔ قاتل...