پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، ممبرز کو دو تین روز قبل آگاہ کرنا چاہئے: سپیکر
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) شارٹ نوٹس پر بلایا جانے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے آج صبح تک ملتوی کر دیا گیا۔ حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 1 گھنٹہ19 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے سپیکر کی ہدایت پر 6 پینل آف چیئرپرسنز کے ناموں کا اعلان کیا، جن میں سمیع اللہ خان، شوکت راجہ، راحیلہ خادم، ارشد ملک، بلال یامین کے نام پینل آف چیئرپرسنز کے ناموں میں شامل ہیں، اجلاس کے آغاز پر ہی اپوزیشن رکن اعجاز شفیع نے کورم کی نشاندہی کر دی، جس پر سپیکر نے 5 منٹ کے لئے گھنٹیاں بجانے کے لئے کہا، تاہم کورم پھر بھی پورا نہ ہوا۔ جس پر سپیکر نے اجلاس آج صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا، قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گورنر کی جانب سے اجلاس اتنے شارٹ نوٹس پر بلانے پر اظہار تشویش کا اظہار کرتے کہا بہت سے ممبرز دور دراز علاقوں سے آتے ہیں، کم از کم دو سے تین دن پہلے اجلاس سے متعلق آگاہ کرنا چاہیے تھا، مجھے جب رات 11 بجے اجلاس سے متعلق پتہ چلا تو میری اپنی سنجیدہ نوعیت کی مصروفیات تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔