اپوزیشن نے پھر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا: طلال
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے ایک مرتبہ پھر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے بعد صوبوں کے حصے میں نمایاں اضافہ ہوا اور وفاقی محاصل میں صوبوں کا شیئر تاریخ کی بلند سطح پر ہے۔ خیبر پی کے کے ضم شدہ اضلاع کی مالی ضروریات وفاق پوری کر رہا ہے۔اپوزیشن بتائے کہ خیبر پی کے حکومت نے آج تک وہاں کیا ترقیاتی کام کئے ہیں؟۔ بدھ کواپوزیشن اتحاد کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں وزیر مملکت نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد صوبے کو خصوصی گرانٹس، ترقیاتی پراجیکٹس اور سکیورٹی اخراجات کے لئے وفاق باقاعدگی سے رقوم جاری کرتا رہا ہے۔این ایف سی شیئر پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے آپ عوام کو بتائیں کہ خیبر پی کے حکومت نے خود اپنے ترقیاتی بجٹ کا بڑا حصہ استعمال نہیں کیا۔ اپوزیشن خیبر پی کے میں اپنے مالی نظم و نسق کو بہتر بنانے کی بجائے ذمہ داری مرکز پر ڈالنے کی روش اپنائے ہوئے ہے۔ صوبے میں امن و امان کی بہتری کے لئے وفاقی حکومت نے بھاری مالی اور انتظامی تعاون فراہم کیا جس سے کاروباری سرگرمیوں اور سماجی استحکام میں نمایاں بہتری آئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خیبر پی کے
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی