Islam Times:
2026-07-24@07:23:42 GMT

پاکستان جلد دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت جائے گا، طلال چودھری

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

پاکستان جلد دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت جائے گا، طلال چودھری

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ طلال چودھری نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں رہنے والے دیگر ہزاروں لوگوں کی جانوں کو بھی خطرہ ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بھر پور کارروائی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان جلد دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت جائے گا۔ طلال چودھری نے کہا کہ 2013 میں بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتی تھی، پاکستان کو دہشتگردی کے چیلنج کا سامنا ہے۔ وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا، دہشتگرد اجتماع کے موقعوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ طلال چودھری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں اضافہ ہو رہا ہے، اسلام آباد کچہری دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنی لوکیشن چھپانے کیلئے وی پی این کا استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم ہے کہ سرکاری وسائل سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونے چاہئیں، اگر کسی قسم کی سرکاری مشینری استعمال کی گئی تو کارروائی ہوگی، دفعہ 144 لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے لگائی گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ طلال چودھری نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں رہنے والے دیگر ہزاروں لوگوں کی جانوں کو بھی خطرہ ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بھر پور کارروائی کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: طلال چودھری نے کہا کہ دہشتگردی کے وزیر مملکت

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل