Jang News:
2025-12-02@08:43:00 GMT

اسلام آباد: گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر، 2 خواتین جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

اسلام آباد: گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر، 2 خواتین جاں بحق

فوٹو:رپورٹر

اسلام آباد میں سیکریٹریٹ چوک شاہراہ دستور پر گاڑی نے اسکوٹی کو ٹکر مار دی جس میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین کی شناخت ثمرین اور تابندہ کے نام سے ہوئی، واقعے کا مقدمہ جاں بحق لڑکی ثمرین کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق میری بہن اپنی دوست کے ہمرا گھر واپس آرہی تھی، بہن کے نمبر سے کال آنے پر پتہ چلا کہ اس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور اسپتال میں ہے۔

مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ اسپتال جاکر دیکھا تو میری بہن اور اس کی دوست جاں بحق ہو چکی تھی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ڈرائیور کے والد کا تعلق عدلیہ سے ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اسسٹنٹ کمشنر  کی گاڑی پر فائرنگ، شہری جاں بحق، 3 پولیس اہلکار زخمی

اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ میں شہری جاں بحق ہوگیا جب کہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق بنوں میں میران شاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ  ہوئی، جس میں  ایک شہری جاں بحق  اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ آور زخمی اہلکاروں سے بندوق بھی چھین کر لے گئے۔

حملہ آور نے گاڑی کو نذر آتش کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر روانہ کردی گئی ہے۔

موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی، خاتون جاں بحق

دوسری جانب صوابی میں گدون کارخانو روڈ پر ایک موٹرسائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں خاتون جاں بحق اور شوہر و  بیٹی زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون ٹرک کے ٹائر تلے کچل کر جاں بحق ہوئی۔ زخمی شوہر اور بیٹی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹوپی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسسٹنٹ کمشنر  کی گاڑی پر فائرنگ، شہری جاں بحق، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: خیبرپختونخوا پولیس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت
  • اسلام آباد میں مسلح ملزمان کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
  • اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، 2 ساتھی گرفتار
  • معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
  • اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد: تیز رفتار کار کی ٹکر سے ای اسکوٹی سوار لڑکی جاں بحق، دوسری زخمی
  • اسلام آباد میں تیز رفتار کار سوار کی ٹکر سے اسکوٹی پر سوار لڑکی جاں بحق
  • آئی جی اسلام آباد نے 20ہیڈ کنسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دیدی