City 42:
2025-12-02@05:25:06 GMT

نوازشریف نے قومی اسمبلی کے رواں پورے اجلاس سے رخصت لے لی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

ویب ڈیسک:حکمران پاکستان مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی کے رواں پورے اجلاس سے رخصت لے لی ہے۔

 اسپیکر سردار ایاز صادق نے پیر کو ان کی درخواست ایوان میں پیش کی تو اسے ارکان نے یک آواز منظور کرلیا، اس وقت حزب اختلاف کے ارکان بھی موجود تھے۔ نوازشریف قومی اسمبلی کے لاہور سے رکن ہیں وہ گزشتہ ماہ آئین کی 27ویں ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے کے لیے آئے تھے اور اس کے بعد کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 

 یاد رہے جھنگ سے قومی اسمبلی کے رکن شیخ وقاص اکرم جو تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ہیں، اسمبلی کی رکنیت سے محروم کیے جانے کی کارروائی کا سامنا کررہے ہیں۔ ایوان ان کے خلاف چالیس روز تک لگاتار بلا رخصت لیے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں رکنیت سے محروم کیے جانے کے لیے ڈسکہ سے مسلم لیگ نون کی رکن سیدہ نوشین افتخار کی تحریک منظور کرچکا ہے۔

 تحریک پر عملدرآمد کے لیے اسے ایوان میں دوبارہ کسی بھی قوت پیش کیا جاسکتا ہے۔ پیر ہی کو پارلیمنٹ کے خلاف تحریک انصاف اور نام نہاد و تحریک تحفظ آئین کے رہنمائوں، بالخصوص محمود خان اچکزئی کی دھمکیوں کے خلاف حکمران اتحاد بھی شامل جماعتیں پاکستان مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی متحد ہوگئی، ان دونوں جماعتوں کے ارکان نے آئین کی 26ویں ترمیم کا دفاع کیا۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید

 پیپلز پارٹی کے کراچی سے رکن آغا رفیع اللہ نے بتایا کہ تحریک انصاف کے ارکان ترمیم کی تائید کی یقین دہانی کے بعد رائے شماری کے موقع پر بدک گئے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا اسمبلی: ذوالفقار بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد متفقہ منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی نے سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے ایک قرارداد پیش کی جس میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی، جمہوری اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ بھٹو کو سرکاری سطح پر قومی شہید کا درجہ دیا جائے۔ علاوہ ازیں قرارداد کی ایک نقل وفاقی حکومت کو بھی ارسال کرنے کی سفارش کی گئی۔

پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے مضبوط، جمہوری اور عوامی پاکستان کی بنیاد رکھی، اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی نے یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews خیبرپختونخوا اسمبلی ذوالفقار علی بھٹو قرارداد منظور قومی شہید وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب
  • ووٹ کی طاقت سے واپسی اور ترامیم کا خاتمہ کریں گے: بیرسٹر گوہر
  • تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اندرونی اختلافات کی نذر
  • بچے کی ہلاکت پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج، بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ایم کیو ایم کا واک آؤٹ
  • خیبرپختونخوا اسمبلی: ذوالفقار بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد متفقہ منظور
  • قومی اسمبلی‘ سینٹ کے اجلاس  آج ہونگے ‘پارلیمنٹ کے  مشترکہ اجلاس کا کل امکان
  • قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہوں گے
  • 27ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اجلاس پر فافن کی رپورٹ
  • تحریک انصاف کا سینیٹ میں شدید احتجاج، عمران خان سے ملاقات کرواؤ کے نعرے