—فائل فوٹو

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے آئی سی سی بی ایس کو جامعہ سے علیحدہ کرنے کے مجوزہ بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسی ہفتے وزیرِاعلیٰ سندھ اور متعلقہ حکام سے ملاقات کی جائے گی، یکم دسمبر کو پریس کانفرنس ہو گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے لیے رابطوں کا سلسلہ تیز کیا جائے گا۔

یہ فیصلے انجمن کی مجلسِ عاملہ کے ہنگامی اجلاس میں کیے گئے جس کی صدارت ڈاکٹر غفران کی اجلاس میں اراکین نے مذکورہ بل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی متوقع تقرری میں ڈونرز کو غیر معمولی اختیارات دینے کے اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اجلاس نے اس امر پر حیرت ظاہر کی کہ آئی سی سی بی ایس، جسے جامعہ کراچی نے قائم کیا اور جہاں کی زمین، فیکلٹی اور طلبہ جامعہ کے ہی ہیں، اسے کسی قسم کی مشاورت کے بغیر علیحدہ کرنے کے لیے بل تیار کر لیا گیا ہے۔

اراکین نے کہا کہ محض 1 فیصد ڈونیشن دینے والے دو ڈونرز کو بل کے ذریعے وسیع اختیار دینا ناصرف نامناسب بلکہ ادارے کے ضوابط کے منافی ہے، اجلاس میں اس شق پر بھی کڑی تنقید کی گئی جس کے تحت کسی بھی ملازم کو عدالت سے رجوع کرنے کا حق حاصل نہیں ہوگا، جسے بنیادی انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا گیا۔

کمیٹی نے بتایا کہ اس وقت آئی سی سی بی ایس میں 650 سے زائد طلبہ تعلیم و تحقیق سے وابستہ ہیں اور انہوں نے جامعہ کراچی کے نام پر ہی یہاں داخلہ لیا ہے۔

اراکین نے سوال اٹھایا کہ ڈونرز کیسے انویسٹرز کا کردار ادا کر سکتے ہیں؟ اور اس بات کو بھی تشویشناک قرار دیا کہ سرچ کمیٹی میں وزیرِاعلیٰ کے ساتھ صرف دو ڈونرز کی شمولیت بل کے حقیقی محرکات واضح کرتی ہے۔

انجمن اساتذہ نے مؤقف اختیار کیا کہ مجوزہ بل آئی سی سی بی ایس کے طلبہ، اساتذہ، ملازمین اور جامعہ کراچی کے مجموعی مفاد کے خلاف ہے اور صرف 2 افراد کو غیر ضروری فائدہ پہنچانے کے لیے لایا جا رہا ہے، جس سے ادارے کے تعلیمی و تحقیقی ماحول کو نقصان پہنچے گا۔

اراکین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر فورم پر اس بل کی مزاحمت کریں گے اور اس کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، جبکہ امید ظاہر کی گئی کہ حکومت اس معاملے پر جامعہ کراچی کی تشویش کا سنجیدہ نوٹس لے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ا ئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی اراکین نے

پڑھیں:

بغیر ٹکٹ سفر کرنے اور کروانے والا دونوں جیل جائینگے: وزیرِ ریلوے

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے۔

اسلام آباد میں اپنی زیرِ صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے نے یہ بات کہی۔

اجلاس میں آئی جی ریلوے، ایس پی ریلوے پنڈی ڈویژن اور ریلوے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیر ریلویز حنیف عباسی کا کینٹ اسٹیشن کراچی کا دورہ

وفاقی وزیرِ ریلویز حنیف عباسی نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمود الرحمٰن لاکھو اور دیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ریلوے پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیرِ ریلوے کی ہدایات پر ٹکٹ چیکنگ مہم مزید مؤثر بنا دی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے۔

ریلوے پولیس حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، ریلوے اراضی پر برسوں پرانی تجاوزات کا خاتمہ جاری ہے، ریلوے کی زمین کا ایک ایک انچ واگزار کرایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جامعہ کراچی کے اداروں کی نجکاری کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، آئی ایس او جامعہ کراچی
  • آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کیخلاف انجمن اساتذہ کا ہنگامی اجلاس
  • سینیٹ کا اہم اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، 7 نکاتی ایجنڈا جاری
  • بغیر ٹکٹ سفر کرنے اور کروانے والا دونوں جیل جائینگے: وزیرِ ریلوے
  • پنجاب: کمرشل مقامات پر پانچ مختلف رنگوں کے کچرے کے ڈبے رکھنا لازمی قرار
  • جماعت اسلامی کا جامعہ کراچی کے غیرقانونی اقدام پرشدید تشویش کا اظہار
  • بلجیم میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری
  •  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات
  • کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شہر کی سڑکوںکی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں