سی وی کلاک ٹاور کے عقب سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کر لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
کراچی:
سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت سحرش حسن رضا شاہ کے نام سے کرلی گئی، خاتون کا تعلق مجاہد نگر شیخوپورہ سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو درخشاں تھانے کے علاقے سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سے نامعلوم خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی تھی، جسے پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔
فوری طور پر خاتون کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی تھی جس پر پولیس نے خاتون کے فنگر پرنٹس نادرا حکام کو ارسال کیے تھے، گزشتہ روز خاتون کی شناخت 36 سالہ سحرش حسن رضا شاہ دختر حسن رضا شاہ کے نام سے کی گئی۔
درخشاں پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق درج پتے کے مطابق مجاہد نگر شیخوپورہ سے ہے، ریکارڈ سے ملنے والے تمام فون نمبرز پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن تمام موبائل فونز نمبر بند ہونے کے بعد نادرا حکام سے خاتون کی فیملی ٹری کی درخواست کی گئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون سحرش کی لاش ملنے کے بعد سے کسی نے اب تک رابطہ نہیں کیا ہے، خاتون شہر میں کہاں رہتی تھی؟ معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں۔
درخشاں پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے شواہد نہیں ملے، خاتون کی موت ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی تاہم پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او خاران شہید
—فائل فوٹوخاران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے ایس ایچ او خاران شہید ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او خاران ناکے پر گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، مقتول ایس ایچ او کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔