سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 50کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور دکانوں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑ پڑے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :