وزیر دفاع خواجہ آصف کا جرمنی کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
برلن و میونخ( رپورٹ: سعود بن نعمان) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے گزشتہ ہفتے جرمنی کا اہم دورہ کیا، جس کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا تھا۔
برلن میں وزیر دفاع نے جرمن خبر رساں اداروں ’’ڈی ویلٹ‘‘ اور ’’ڈی ڈبلیو‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خطے کی صورتِ حال اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے برلن میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران سے بھی ملاقات کی اور قومی مفاد کے فروغ میں بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔
خواجہ آصف نے جرمن وزارتِ اقتصادی تعاون و ترقی کے سٹیٹ سیکریٹری نیلس آنن، جرمن پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ تھامس رووے کامپ اور وزارتِ خارجہ کے وزیرِ مملکت فلورین ہان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دفاعی، معاشی اور سفارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس کل ہو گا، ایجنڈا جاری ، پاکستان فرسٹ کے جذبے سے بیٹھیں گے : وزیر خزانہ
ذرائع کے مطابق گفتگو کا محور پاکستان کے دفاعی نظام کو جدید بنیادوں پر استوار کرنا تھا۔ اس کے علاوہ علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے انسداد اور افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔ وزیر دفاع نے پاکستان کی سرحدوں اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
بعد ازاں، وزیر دفاع کی جرمن ہم منصب بورِس پسٹوریس کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر گفتگو کی گئی۔
میونخ میں وزیر دفاع نے آئی ایس پی او 2025 میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ وزیر دفاع نے پاکستانی کمپنیوں کے سٹالز کا معائنہ کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کی سپورٹس مصنوعات کے تشخص کو اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ اس دوران پاکستانی کمیونٹی کے سرگرم رکن سعود بن نعمان نے ان کا استقبال کیا اور جرمنی اور پاکستان کے درمیان براہِ راست پی آئی اے پروازوں کی بحالی کا معاملہ اٹھایا، جس پر وزیر دفاع نے اس پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، اور ملکی خارجہ، معاشی اور دفاعی شعبوں میں جلد مثبت پیش رفت متوقع ہے۔ وزیر دفاع اپنے سرکاری دورے کے اختتام پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔
اللہ کرے پاک، بھارت عوام کینیڈا اور امریکہ جیسے ہمسایوں کی طرح آزاد فضاؤں میں امن و سکون کا سانس لے سکیں اور ترقی دونوں ممالک کا مقدر بنے
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیر دفاع نے
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :