ٹرمپ کے ایلچی نے عراق کی دولت اپنے آقا کو بخش دی، سربراہ النجباء
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ اکرم الکعبی کا کہنا تھا کہ مارک ساوایا، غدارِ وطن ہے جس نے قابضین کی گود میں تربیت پائی۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کی مقاومتی و سیاسی تحریک "النُجَباء" کے سربراہ "شیخ اکرم الکعبی" نے كہا كہ ہم اپنے ملکی امور میں امریکہ و اسرائیل کی بےشرمانہ اور واضح مداخلت پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" كا ایلچی "مارک ساوایا" ایک غلام ہے جو عراق کی دولت اپنے آقا کو تحفے میں دے رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہداء کی برسی کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے عراقی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کو خاموش نہ کروایا تو اسلامی مزاحمت اس کا منہ پتھر سے توڑ کر اسے، اس کے آقا کے پاس واپس پہنچا دے گی جس نے اسے غلام بنا رکھا ہے۔
شیخ اکرم الکعبی نے کہا کہ مارک ساوایا، غدارِ وطن ہے جس نے قابضین کی گود میں تربیت پائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلچی، عراق کی خودمختاری کو نظرانداز کرتے ہوئے، ہماری قوم کی دولت کو لوٹنے اور اپنے امریکی آقا کو تحفے میں دینے کے لیے تیار بیٹھا ہے!۔ ہم عراق کے داخلی معاملات میں اس آشکار مداخلت پر بعض لوگوں کے بےجان موقف پر حیران ہیں۔ آخر میں النُجَباء کے سربراہ نے کہا کہ عصر حاضر کے طاغوت سے پنجہ آزماء ہونے والے عراق کی مقاومت اسلامی کے شہداء کی برسی کے موقع پر، ہم تجدید عہد کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہمیشہ ان کا راستہ جاری رکھیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے عراق کی کہا کہ اپنے ا
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔