بہنیں صرف اسلیے بچی ہوئی ہیں کہ عمران خان پھر روئیں گے، میری بہنوں کو اندر کردیا، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی تینوں بہنوں کو ابھی تک صرف اسلیے کیفرکردار تک نہیں پہنچایا کہیں یہ رونا نہ روئیں کہ میری بہنوں کو اندر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان ہمارے افسر اُن خُلا کو بھی پُر کررہے ہیں جو صوبائی حکومتوں کی کوتاہیوں کیوجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی انفلٹریشن اور ان کو پناہ مِل جانا، یہ صوبائی حکومتوں کی کوتاہی ہے۔ اس حوالے سے جو کیسز رجسٹرڈ ہیں، ان کیسز کی تعداد 3 سال کے اندر 4 ہزار سے بھی زیادہ تجاوز کرگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کیسز میں مجرمان کو سزا دینے کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ پراسکیوشن کا سسٹم صوبائی حکومتوں کے ماتحت ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے۔
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی صاحب اڈیالہ جیل کے باہر نعرے لگانے تو آتے ہیں، جوتیوں کا ناپ دینا تو اُن کو آتا ہے لیکن پراسکیوشن کی ہجے بھی ان کو نہیں آتی۔ ان سے ذرا پراسیکیوشن کی اسپیلنگ تو پوچھیں۔
دہشتگردوں کیخلاف کیسز بنتے ہیں لیکن صوبائی حکومتوں کے اندر اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ ان پر فرد جرم عائد کرسکیں۔ سیاسی لوگوں کا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں واحد صوبہ کے پی ہے جو لوگوں کو اجازت دیتا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر نان کسٹم پیڈ کی نمبر پلیٹ لگائیں۔ اس کے علاوہ تمام غیرقانون تجارت کا پیسہ دہشت گردوں کو جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پھیلائی جانے والی افواہیں منظم سازش کا حصہ ہیں۔ پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب افغانستان سے ملک میں دراندازی ہوئی اور فوج نے انہیں پسپا کیا تو پی ٹی آئی کو اس کا دُکھ ہوا۔ پی ٹی آئی افغانستان کی حمایت میں ترجمان بنے ہوئے ہیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی جانب سے کیے گئے دھماکے کے بعد محمود خان اچکزئی اسمبلی میں کھڑے ہوتے ہیں اور وہ صرف 3 چیزوں پر بات کرتے ہیں، کابل، کابل اور کابل۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فوج چاق و چوبند اتنی بڑی سرحد کی حفاظت کررہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی کہا کہ یہ صوبائی حکومت ہے جو دہشت گردوں کو پروموٹ کرتے ہیں اور انہیں شرم بھی نہیں آتی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی تینوں بہنیں 9 مئی کو کور کمانڈر میں موجود تھیں لیکن انہیں کیفرکردار تک اس لیے نہیں پہنچایا کہیں یہ رونا نہ روئیں کہ میری بہنوں کو اندر کردیا۔
وفاقی وزیر نے عمران خان کی بہن نورین خان کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ کاش آپ بھارتی میڈیا پر جاکر اپنے شہدا کی بات کرتیں اور معرکہ حق کی بات کرتیں اور وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج عقیدت پیش کرتیں لیکن آپ کے نزدیک پاکستان کو بدنام کرنا اہم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صوبائی حکومتوں انہوں نے کہا کہ بہنوں کو عطا تارڑ
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔