اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 9مئی کیس میں بانی کو سزا ملے گی ، یہ دیوار پر لکھا ہوا ہے، 9مئی کے لوگ ابھی تک چھپے ہوئے ہیں ، جنرل فیض کو کم از کم 14سال قید ہونی چاہیے۔ سی ڈی ایف کا بزنس آف روٹین کے مطابق نوٹیفکیشن ہو گا، رولز آف دی بزنس کی وجہ سے نوٹیفکیشن  میں تاخیر ہوئی ہے ، سیاست کو سیاست کے ساتھ چلنا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بانی سے بہنوں کی ملاقات میں اہم کردار ادا کیا، میں نے فرح گوگی اور دیگر کی کرپشن کوبے نقاب کرنے کا کہا آئین و قانون کہتا ہے کہ آپ اہل خانہ اور وکیل سے مل سکتے ہیں ، میں نے ہر ممکن کوشش کی کی سیاست کا جواب سیاست سے ہو، یہ گالم گلوچ کریں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے ان کے ساتھ  ، ہم چاہتے تھے کہ ریڈ لائن فوج کی عزت کرنا تھا۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے کرغزستان کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات ، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ یہ بانی نے پارٹی کو سیکھایااور ہم سب نے سیکھا ، ایک بڑے کاز کیلئے ایک قدم پیچھے اور ایک قدم آگے بڑھا جاتا ہے ، عالمی سطح پر آپ نے کیا ہیڈ لائنز بنائیں آپ جانتے ہیں ؟بہنیں جب آئیں تو پہلے پروپیگنڈا کیا کہ انکی صحت ٹھیک نہیں ، ملاقات کے بعد یہ باتیں بہنیں حذف کر سکتی تھیں ، اکبر بابر جیسے لوگ باہر بھاگے ہوئے ہیں ، اب معاملات اس سے بڑھ گئے ہیں ، 9مئی ہوگیا ، جب تک ہمارے ساتھ پارٹی کے ساتھ تھے بانی کو فائدہ ہو رہا تھا، 9مئی کیس میں بانی کو سزا ملے گی ، یہ دیوار پر لکھا ہوا ہے ، میں نے بانی کو کہا تھا کہ آپکے لوگ آپ پر گولی چلائیں گے ۔

پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے استعفے کی تردید کر دی

ان کا کہناتھا کہ 9مئی کے لوگ ابھی تک چھپے ہوئے ہیں ، جنرل فیض کو کم از کم 14سال قید ہونی چاہیے ، جنرل فیض آسمان سے نہیں اترا ہوا اگر سزائے موت نہیں تو قید ہوگی ۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کل سہیل آفریدی کی ملاقات بانی سے نہیں ہوگی ،  سی ڈی ایف کا بزنس آف روٹین کے مطابق نوٹیفکیشن ہو گا، رولز آف دی بزنس کی وجہ سے نوٹیفکیشن  میں تاخیر ہوئی ہے ، سیاست کو سیاست کے ساتھ چلنا ہے،  سی ڈی ایف نوٹیفکیشن  میں کوئی ایشیو نہیں ، جلد جاری ہو جائے گا، عدلیہ میں ترامیم کے بعد جو مسائل انکی رہائش کے تھے وہ سامنے آئے ، عدلیہ ججز کے گھروں  کا مسئلہ جلد حل  ہو جائے گا، 28ویں ترمیم آئے گی تو پھر 29ویں آجائے گی ، جو مسائل رہ گئے ہیں انکو حل کرنے کیلئے ترامیم آتی رہیں گی ۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا جرمنی کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فیصل واوڈا جنرل فیض کے ساتھ بانی کو کہا کہ

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی