پاکستان کا انسانی بنیادوں پر اقوام متحدہ کےکنٹینرز کیلئے طورخم اور چمن بارڈرکھولنےکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی وزارت تجارت نے انسانی بنیادوں پر طورخم اور چمن تجارتی گزرگاہوں کو کھولنےکا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ سے مشاورت کے بعد یہ اقدام پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ 50 روز سے تجارتی گزرگاہیں بند ہونےکے نتیجے میں افغانستان میں غذائی اشیاء اور ادویات کی قلت کے باعث اٹھایا گیا ہے تاکہ افغان عوام کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ وفاقی وزارت تجارت نے ممبرکسٹمز (آپریشنز) ایف بی آر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی ایف بی آر کو لیٹر ارسال کیا ہے جس میں گزارش کی گئی ہےکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقوام متحدہ کے افغانستان کے لیے بھیجے جانے والے کارگو کی آمد و رفت میں سہولت فراہم کریں۔
ملک کے بیرونی قرضوں میں کمی ؛ گورنر اسٹیٹ بینک کا بڑا انکشاف
لیٹر کے مطابق وزارت خارجہ کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہےکہ یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلیئرنس کی جائے۔ پہلے مرحلے میں افغانستان خوراک کا سامان لے جانے والے کنٹینرز جب کہ دوسرے مرحلے میں ادویات اور طبی آلات لے جانے والے کنٹینرز کو کلیرنس دی جائےگی۔ تیسرے مرحلے میں دیگر ضروری اشیاء (طلبہ اور اساتذہ کے لیے کِٹ وغیرہ) کےکنٹینرز کو کلیئرکرنا ہوگا۔
گٹر میں گر کر بچے کی وفات؛ تمام اعلیٰ افسروں کو سخت سزا مل گئی، حیران کن پیش رفت
اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے درخواست کی گئی ہےکہ ان کنٹینرز کی کلیئرنس اور آگے ترسیل کے لیے ضروری کارروائی کریں تاکہ یہ کنٹینرز چمن اور طورخم کے راستے بھیجے جاسکیں۔ واضح رہےکہ افغانستان کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر 12 اکتوبر 2025 سے تمام تجارتی گزرگاہیں ہرقسم کی آمدورفت کے لیے بند ہیں۔
ایپل کا نیا آئی فون 17 لانچ کرنے کی تیاری ؛ خصوصیات سامنے آگئیں
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔