ایران اور افغانستان کے ساتھ سفارتکاری سے مسائل حل کیے جائیں، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
زبیر عمر اور تیمور جھگڑا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت معاشی پالیسی کے لحاظ سے ناکام ہوگئی ہے۔ ملک میں بے روزگاری بڑھ گئی، مہنگائی بڑھ گئی، یہاں تک کہ عوام کے پاس دو وقت کی روٹی کھانے کے پیسے نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ سفارتکاری سے مسائل حل کیے جائیں۔ زبیر عمر اور تیمور جھگڑا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت معاشی پالیسی کے لحاظ سے ناکام ہوگئی ہے۔ ملک میں بے روزگاری بڑھ گئی، مہنگائی بڑھ گئی، یہاں تک کہ عوام کے پاس دو وقت کی روٹی کھانے کے پیسے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی کا اجلاس طویل عرصے بعد ہورہا ہے۔ خیبر پختونخوا کا جتنا شیئر ملنا چاہیے وہ نہیں مل رہا۔ فاٹا انضمام کے بعد شیئر 19 فیصد ہوگیا تھا۔ گیس کی رائلٹی کی مد میں بھی رقوم روکی گئیں۔ غیر ملکیوں کو ہوائی اڈے دینے کی وجہ سے ہمارا صوبہ انٹرنیشنل سیاست کا حصہ بن گیا۔
انکا کہنا تھا کہ افغان جنگ کی وجہ سے خیبرپختونخوا متاثر ہوا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے بھی خیبر پختونخوا متاثر ہوا۔ جنگ کی وجہ سے کوئی سرمایہ کار ہمارے صوبے میں نہیں آیا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں روزگار نہیں، تعلیمی سہولیات نہیں۔ قبائلی علاقے 2 ہزار کلو میٹر پر مشتمل ہیں۔ قبائلیوں کے کاروبار کو اسمگلنگ کا نام دے دیا گیا ہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بند کردی گئی ہے، جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی وجہ سے کے ساتھ بڑھ گئی نے کہا
پڑھیں:
تاجکستان کا افغانستان کیساتھ سرحد کی نگرانی کیلیے روسی فوج تعینات کرنے پر غور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-08-16
دوشنبے (مانیٹرنگ ڈیسک) تاجکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد پر مشترکہ گشت کیلیے روسی افواج کی تعیناتی کے حوالے سے بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاجکستان اور افغانستان کی سرحد پر مشترکہ گشت کیلیے روس اور روسی قیادت میں قائم علاقائی سیکورٹی اتحاد کے ساتھ بات چیت کررہا ہے تاکہ روسی فوج کو افغانستان کے ساتھ غیر مستحکم سرحد پر مشترکہ گشت کیلیے تعینات کیا جا سکے۔