گورنر راج لگا تو حالات سنبھالے نہیں جائیں گے، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنماء نے احتجاج کے حق کو پارلیمانی اور جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں تقریر کرنا اور سیاسی بات کرنا الگ الگ چیزیں ہیں، ماضی میں سابق وزیراعظم نے جو لہجہ استعمال کیا وہ آپ کے علم میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے خبر دار کیا کہ گورنر راج لگا تو حالات سنبھالے نہیں جائیں گے۔ اسد قیصر نے احتجاج کے حق کو پارلیمانی اور جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں تقریر کرنا اور سیاسی بات کرنا الگ الگ چیزیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سابق وزیراعظم نے جو لہجہ استعمال کیا وہ آپ کے علم میں ہے، سوال کیا کہ بتایا جائے حکومت نے کس حیثیت میں گورنر راج لگانے کی بات کی؟ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو آج تک این ایف سی سے حصہ اور آب پاشی کا خالص منافع نہیں دیا گیا، چیزیں اس طرح بڑھیں گی تو نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔
مزید :