انسانوں کو ایک ساتھ کھانا کھانے میں کیوں لطف آتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
ہزاروں سالوں سے انسان چھوٹے گروہوں میں اکٹھے ہو کر کھانا کھاتے آئے ہیں لیکن یہ روایت اہم اور آج بھی برقرار کیوں ہے؟
یہ بھی پڑھیں: کیا سردیاں رومانس کا موسم لے آتی ہے، اس دوران رومانٹک موڈ کے پیچھے کیا سائنس ہے؟
یہ ایک منفرد انسانی عادت ہے کہ ہم دوسروں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ ڈنر، پارٹی، یا تعطیلات کے دوران مشترکہ کھانے کی روایت اتنی عام ہے کہ اس پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی سوائے اس کے جب یہ رجحان کم ہو رہا ہو اور خبروں میں سرخیوں کا سبب بنے۔
ماہرین کے مطابق کھانے کا اشتراک شاید انسانی نسل سے بھی پہلے کے زمانے کا ہو کیونکہ ہمارے ’قریبی رشتہ دار‘ جیسے چمپینزی اور بونوبو بھی اپنے گروہوں میں خوراک بانٹتے ہیں لیکن خوراک دینا اور سب کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانا مختلف چیزیں ہیں۔
مزید پڑھیے: خوشی، محبت و دیگر جذبات کے ہارمونز کونسے، یہ ہمارے دماغ پر کیسے حکومت کرتے ہیں؟
پہلا مشترکہ کھانا شاید کیمپ فائر کے گرد ہوا ہو جہاں شکار یا جمع کی گئی خوراک کو آگ پر پکایا گیا۔
یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے بایولوجیکل انتھروپولوجسٹ رابن ڈنبار کے مطابق ایسے اجتماعات نے لوگوں کو رات دیر تک جاگنے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات بنانے کا موقع فراہم کیا۔
تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ ایک ساتھ کھانے سے خوشی اور سماجی تعلقات میں اضافہ ہوتا ہے۔
رابن کی سنہ 2017 کی تحقیق میں معلوم ہوا کہ جو لوگ زیادہ لوگوں کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں ان کی زندگی میں اطمینان اور دوستوں کی حمایت زیادہ ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: ‘لاندی’ تیار کرنے کے لیے بھیڑ کا گوشت خشک کرنے کی قدیم روایت آج بھی زندہ ہے
اس کی وجہ یہ ہے کہ کھانے سے دماغ میں اینڈورفنز خارج ہوتے ہیں جو تعلقات مضبوط کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
دعوتیں حیثیت و طاقت دکھانے کا بھی ذریعہساتھ کھانے کے اثرات صرف مثبت نہیں ہوتے۔ کبھی کبھار مشترکہ کھانے طاقت یا کنٹرول دکھانے کے طریقے بھی بن سکتے ہیں جیسے کسی فصل کی خوشی میں مزدوروں کے لیے بڑا کھانا یا دفتر کی پارٹی میں باس کی فراخدلی۔
بعض اوقات خاندان کے ساتھ کھانے میں بھی جھگڑے یا تنقید شامل ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی
ماہرین کے مطابق اگرچہ لوگ دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھار تنہا بیٹھ کر کھانا یا کتاب پڑھنا بھی اچھا محسوس ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اکٹھے کھانا انسانوں کا اکٹھے کھانا دعوت کا مزہ مزیدار کھانے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اکٹھے کھانا دعوت کا مزہ مزیدار کھانے ساتھ کھانے کر کھانا کھانے سے کے ساتھ
پڑھیں:
بابراعظم نے سب سے زیادہ کیچز لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شاہدآفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل کیچز لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ اعزاز انہوں نے راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل کے دوران کوشل مینڈس کا کیچ تھام کر حاصل کیا۔
فائنل میں بابر اعظم نے تین کیچ پکڑے، جس کے ساتھ ہی ان کے مجموعی انٹرنیشنل کیچز کی تعداد 170 ہوگئی، جبکہ شاہد آفریدی نے اپنے کیریئر میں 167 کیچز لیے تھے۔
اس فہرست میں یونس خان 281 کیچز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، ان کے بعد انضمام الحق 194 کیچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ شاہد آفریدی اب چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
اسی میچ میں بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز لینے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ وہ 60 کیچز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں، فخر زمان 57 کیچز کے ساتھ دوسرے جبکہ شعیب ملک 50 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔