data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منگل کو ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق قرارداد ’’فلسطین کے سوال کے پرامن حل‘‘ کے عنوان سے پیش کی گئی، جس کے حق میں 151 ممالک نے ووٹ دیا، 11 نے مخالفت کی اور 11 نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔

قرارداد میں مشرقِ وسطیٰ امن عمل کے تمام اہم معاملات پر قابلِ اعتماد مذاکرات فوری طور پر شروع کرنے اور ماسکو میں ایک بین الاقوامی امن کانفرنس بلانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

جنرل اسمبلی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کرے، غیر قانونی قبضہ ختم کرے، نئی آبادکاری روکے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے تمام یہودی آبادکاروں کو نکالے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ غزہ میں کسی بھی قسم کی آبادیاتی یا جغرافیائی تبدیلی کو مسترد کیا جاتا ہے، اور غزہ اور مغربی کنارے کو فلسطینی اتھارٹی کے تحت متحد کیا جانا چاہیے۔

مزید کہا گیا کہ اسرائیل کو 1967 سے قبضے میں لیے گئے تمام فلسطینی علاقوں سے انخلا کرنا ہوگا تاکہ فلسطینی عوام اپنے بنیادی حق—حقِ خود ارادیت—کا استعمال کر سکیں۔

پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ اسامہ افتخار احمد نے بحث کے دوران کہا کہ دنیا کو اپنے وعدوں کو عمل میں تبدیل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی جدوجہدِ آزادی، خود مختاری، امن اور انصاف کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں سیزفائر کا مکمل نفاذ، اسرائیلی فوج کا انخلا، انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی اور غزہ کی فوری تعمیرِ نو ناگزیر ہیں۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں کی کوئی جبری تبدیلی، تقسیم، الحاق یا جبری بے دخلی قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صرف ایک سیاسی راستہ ہی پائیدار امن لا سکتا ہے — یعنی 1967 کی سرحدوں پر ایک خودمختار، مکمل، آزاد اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم (القدس الشریف) ہو۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فلسطینی علاقوں سے

پڑھیں:

سندھ اسمبلی ‘ای چالان سے متعلق محمد فاروق کی قرارداد خلاف ضابطہ قرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-08-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں منگل کو پرائیوٹ ممبرز ڈے کے موقع پر اپوزیشن ارکان کی کئی قراردادیں منظور کرلی گئیں جبکہ کراچی میں ای چالان سے متعلق جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق کی قرارداد اسپیکر نے اس بنیاد پر خلاف ضابطہ قرار دے کر مسترد کردی کہ یہ معاملہ اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے ، اسپیکر نے اس معاملے پر ہونے والی گفتگو کو بھی ایوان کی کارروائی سے حذف کرادیا۔سندھ اسمبلی کی کارروائی کے دوران ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے کراچی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپنی نجی قرارداد ایوان میں پیش کی جس کی حمایت حکومت کی جانب سے بھی کی گئی اور یہ قرارداد اس ترمیم کے ساتھ منظور کرلی گئی کہ کراچی کے بجائے پورے سندھ میں گیس کی قلت کی بات کی جائے۔ بعدازاںسندھ اسمبلی نے گیس کی قلت کے خلاف قراداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ایوان نے خواتین کی اسکل ڈیولپمنٹ بڑھانے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی،سندھ میں جاب پورٹل پر نوکری کی عمر میں 15 سال کی رعایت سے متعلق قراردادمحرک شبیر قریشی نے واپس لے لی۔بعدازاںسندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کے روز صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظور، اسرائیل سے قبضہ چھوڑنے کا مطالبہ
  • اسرائیلی افواج فلسطینی علاقوں سے نکل جائے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
  • اقوام متحدہ میں فلسطین اور گولان ہائٹس پر 2 قراردادیں منظور
  • سندھ اسمبلی ‘ای چالان سے متعلق محمد فاروق کی قرارداد خلاف ضابطہ قرار
  • سندھ اسمبلی: ای چالان، بھاری جرمانوں کیخلاف جماعت اسلامی کی قرارداد مسترد
  • سندھ اسمبلی: ای چالان کے بھاری جرمانوں کیخلاف جماعت اسلامی کی قرارداد مسترد
  • خیبرپختونخوا اسمبلی: صوبہ ہزارہ کے حق میں قرار داد منظور
  • خیبرپختونخوا اسمبلی: ذوالفقار بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد متفقہ منظور
  • غزہ کی بابت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد