عمران خان سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہونگی،فیصل واوڈا کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں کو سخت پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں کو سخت پیغام دے دیا۔فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی فیملی اور وکلا کی ملاقاتوں کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ذہنی مریض، اندھے اور بہرے آئین و قانون کے مطابق سن لیں فیملی کی ملاقات صرف حال احوال کیلئے ہوگی جبکہ وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فیملی کی ملاقاتیں بھی سیاسی ہو رہی ہیں اب سے وہ بھی بند کر دی جائیں گی، اگر وکلا نے کیس کے علاوہ کوئی سیاسی پیغام دیا تو وہ ملاقات بھی بند کر دی جائیں گی۔
جیتی ہوئی افواج اور سپہ سالار کے بارے میں مزید بکواس برداشت نہیں کی جائے گی۔ بکواس کرنے والوں کی زبان سے جوتے کا سول بنا دیا جائیگا۔ بلا جواز عدم استحکام اور فوج کو بدنام کرنے کی سازش ذہنی گندگی ہے جسے روکا جائے گا۔پیار کے بدلے ڈبل پیار، عزت کے مطابق ڈبل عزت لیکن بدمعاشی کا جواب ڈبل بدمعاشی سے دیا جائے گا۔ اشتعال کرنے والی پارٹی اس دوراہے پر لے آئی ہے کہ واپسی اب مشکل ہے، اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے انچ برابر کوئی مزید ہڑا ہڑی کی تو بچی کچی سیاست گورنر راج سے ختم کر دی جائے گی، 9 مئی کے جو دہشتگرد کے پی میں چھپے ہوئے ہیں ان سمیت سب اپنی خیر منائیں۔
چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کے نوٹیفکیشن کے بارے میں فیصل واوڈا نے کہا کہ نوٹیفکیشن نوٹیفکیشن کرنے والوں کو کہہ دیا تھا جلد آ رہا ہے، تیاری کر لیں۔پی ٹی آئی والے عمران خان کو اس مقام پر لے جا رہے ہیں جہاں سے واپسی نہیں ہوگی، جو بھی ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو کریں گے ملاقاتیں بند ہو جائیں گی، یہ لوگ اس جگہ پر لے آئے ہیں جہاں سے واپسی نہیں ہوگی۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ دو تین روز میں نوٹیفکیشن بھی آ جائے گا جس کیلئے غلط باتیں کی جا رہی ہیں، اب یہ کچھ بھی کریں گے تو گورنر راج لگا کر ان کا پھینٹا لگائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکرغزستان کے صدر 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال کرغزستان کے صدر 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی وزیراعلی پنجاب نے امام مسجد اعزازیہ کارڈ کی منظوری دیدی،یکم جنوری سے ادائیگی کا حکم جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی عافیہ امریکی شہری ہیں ،سزا بھی وہیں ہوئی، امریکی نظام میں مداخلت نہیں کرسکتے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیف آف ڈیفنس فورسز کرنے والوں کو کے نوٹیفکیشن فیصل واوڈا فیملی کی بھی بند

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار