بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، سینیٹر فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے، یہ اُن کا حق تھا جو انہیں ملا۔
ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ کل آپ کو مشورہ دیا تھا، آج آپ کو فائدہ ہوگیا، دو قدم پیچھے، ایک قدم آگے، یہی سیاسی راستہ ہے۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کو بڑی فکر ہے بھارتی میڈیا پر بات کیوں کی، ہم پوری دنیا کے میڈیا پر اپنی آواز اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ اور اسلام آباد میں بَلوا نہ کرکے مثبت قدم اُٹھایا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بہنوں کی ملاقات غیر سیاسی ہے، یہ ان کا حق تھا جو انہیں ملا، سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میران شاہ میں ہمارے بہادر افسر کو بے رحمی سے شہید کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ذمے داری ہے کہ شہید افسر کے اہل خانہ کی داد رسی کریں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبرپختونخوا شہدا کو عزت و تکریم بخشیں، بتائیں اپنوں کےلیے ہم نہیں کھڑے ہوں گے تو کون کھڑا ہو گا؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سینیٹر فیصل واوڈا فیصل واوڈا نے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
باہر بیٹھ کر فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملے تو یہ ممکن نہیں: وزیر داخلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے باہر بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملے تو یہ ممکن نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں غلط چل رہی ہوتی ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ جو چاہیں سوشل میڈیا پر چلا دیں، سوشل میڈیا پر غلط خبر پر کریک ڈاؤن ہوگا۔ان کا کہنا تھا نیشنل میڈیا پر غلط خبر نشر کرنے پر پیمرا کا نوٹس ہوتا ہے، جھوٹی خبر پھیلانے والے صحافی نہیں، اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن فیک نیوز پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ان کا کہنا تھا ہم ٹی وی چینلز کو کیوں غلط نہیں کہتے کیونکہ وہ ایک سسٹم کے تحت چل رہے ہیں، اگر کوئی ٹی وی چینل غلط خبر چلاتا ہے تو اس کو جرمانہ ہوتا ہے، جو فیک نیوز پھیلا رہا ہے ان کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی۔محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کی تذلیل کی اجازت نہیں دیں گے، قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کر رہا ہے کہ اداروں میں یہ مسئلہ چل رہا ہے، اگر آپ کے پاس ثبوت ہے تو ضرور سامنے لائیں۔انہوں نے کہا باہر بیٹھ کر فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملے تو یہ ممکن نہیں ہے، جو لوگ باہر بیٹھے ہیں انہیں بتا دوں کہ آپ لوگ بہت جلد واپس آرہے ہیں، بہت جلد آپ کو یہاں لائیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا۔