data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری “مضبوط دفاعی تعاون” پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے ایک کثیرالجہتی تعلق قائم ہے، جو اسٹریٹجک عسکری تعاون، باہمی معاشی مفادات اور مشترکہ اسلامی ورثے پر مبنی ہے۔ ان تعلقات میں معاشی معاونت اور توانائی کی فراہمی شامل رہی ہے، جہاں ریاض اسلام آباد کے لیے مالی امداد اور تیل کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تربیت، صلاحیت سازی اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے میدان میں مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی، اور دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دوسری جانب بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بحرین کے درمیان موجود عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن و امان کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان موجود قریبی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، بحرینی کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اس کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر شعبے میں بحرین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان اور دفاعی تعاون کے درمیان اور بحرین بحرین کے کو مزید

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 چیـف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی قیادت نے دوطرفہ دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطوں اور مشاورتی عمل کو ناگزیر قرار دیا گیا۔وزیر خارجہ نے مصر کی قیادت کی جانب سے پاکستان کے لیے نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور ابھرتے ہوئے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا.

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل سے رائل سعودی لینڈ فورز کے کمانڈر کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل کی سعودی اور بحرین کے عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات، فوجی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم
  • فیلڈ مارشل سے رائل سعودی لینڈ فورز کے کمانڈر کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرکی ملاقات، توانائی اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ  مارشل  ِ مصری  وزیر خارجہ  ملاقات  : سٹر ٹیجک  تعلقات  مزید  مضبوط  بنانے کے  عزم  کا اعادہ 
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دفاعی تعاون پر گفتگو
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی اہم ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو