فیلڈ مارشل کی سعودی اور بحرین کے عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں عسکری قیادتوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی، برادرانہ اور اسٹریٹجک عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل نے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط دفاعی اشتراک پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ تربیت، کیپسٹی بلڈنگ اور انٹیلی جنس شیئرنگ جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ قبل ازیں سعودی کمانڈر کو جی ایچ کیو آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
بعد ازاں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بحرین کے درمیان موجود عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن و امان کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان موجود قریبی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، بحرینی کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اس کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر شعبے میں بحرین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک نے دفاعی شعبے میں مشترکہ اقدامات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم نے پاکستان اور اور بحرین کے کے درمیان کو مزید کیا گیا
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.