سبزی میں پائی جانے والی پھلیوں کے صحت کے لیے حیرت انگیز فوائد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد :سبزیوں میں پائی جانے والی پھلیاں نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہوتی ہیں بلکہ صحت کے لیے بے شمار فوائد بھی رکھتی ہیں، پھلیاں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور منرلز کا بہترین ذریعہ ہیں، جو روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے سے متعدد بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ پھلیوں میں موجود فائبر نظام ہضم کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور قبض کے مسائل کو کم کرتا ہے، یہ خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔ پروٹین کی وافر مقدار کی وجہ سے یہ پٹھوں کی مضبوطی اور جسمانی توانائی کے لیے انتہائی مفید ہیں۔
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلیوں میں موجود فولاد (Iron) اور کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط رکھنے اور اینیمیا کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ہیں۔ علاوہ ازیں، وٹامن بی گروپ کی موجودگی دماغی صحت کو بہتر بنانے اور یادداشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
پھلیاں دل کی بیماریوں، ذیابیطس اور موٹاپے کے خطرات کو کم کرنے میں بھی معاون ہیں، کیونکہ یہ کم کیلوریز اور زیادہ غذائی اجزاء فراہم کرتی ہیں۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ روزانہ خوراک میں پھلیوں کو شامل کیا جائے، چاہے وہ سالن میں ہوں، سلاد میں یا دیگر سبزیوں کے ساتھ پکائی جائیں، تاکہ صحت مند طرز زندگی کو فروغ دیا جا سکے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پھلیاں نہ صرف سستی اور دستیاب ہیں بلکہ روزانہ استعمال سے صحت میں بہتری محسوس کی جا سکتی ہے اور یہ ہر گھر کی ضروری غذا میں شامل ہونی چاہئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔