Nawaiwaqt:
2026-06-02@23:06:43 GMT

عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر مشی خان آبدیدہ

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر مشی خان آبدیدہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان آبدیدہ ہو گئیں۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے انتقال سے متعلق بے بنیاد افواہیں تیزی سے پھیل گئیں جنہیں بھارتی اور افغان میڈیا کے بعض حلقوں نے نشر بھی کیا اور ان غلط دعوؤں کے بعد پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے عمران خان کی صحت کے بارے میں سرکاری معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔اداکارہ اور میزبان مشی خان نے بھی انسٹاگرام پر روتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حوالے سے تشویشناک اطلاعات گردش کر رہی ہیں، اداکارہ نے آرمی چیف، وزیراعظم شہباز شریف اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ عمران خان کی صحت کے بارے میں عوام کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے۔حکام کے مطابق عمران خان کی باقاعدگی سے طبی نگرانی کی جا رہی ہے اور انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ جیل انتظامیہ نے بھی سوشل میڈیا پر پھیلنے والی قیاس آرائیوں کو حقائق کے منافی قرار دے دیا۔دوسری جانب توشہ خانہ ٹو کیس کی آج ہونے والی مقرر کی گئی جیل ٹرائل کی کارروائی منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ کیس کی نئی تاریخ کی اطلاع آج جوڈیشل کمپلیکس میں فراہم کی جائے گی۔پی ٹی آئی کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ گزشتہ 25 دن سے عمران خان کی اپنی بہنوں اور وکلا سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی جس کے باعث ان کی خیریت سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عمران خان کی عمران خان کے

پڑھیں:

میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت

لندن کے میئر سر صادق خان(sadiq khan) نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو آن لائن دنیا میں درپیش خطرات اور نقصانات سے بچانے کے لیے یہ ایک ضروری اقدام ہے۔

منگل کو لندن میں انجینئرز، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے خطاب کے دوران صادق خان نے کہا کہ جس طرح خوراک اور ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی حفاظت ثابت کرنا پڑتی ہے، اسی طرح سوشل میڈیا کمپنیوں کو بھی اپنے پلیٹ فارمز کے بچوں کے لیے محفوظ ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک سوشل میڈیا کمپنیاں اپنے پلیٹ فارمز کی حفاظت ثابت نہیں کرتیں، اس وقت تک کم عمر بچوں کے لیے ان پر پابندی عائد کرنا ہی نقصانات کو روکنے کا مؤثر طریقہ ہے۔

میئر نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ آن لائن مینوسفیئر نامی رجحان نوجوان لڑکوں اور مردوں پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے، جس سے ایک کھوئی ہوئی نسل پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

یہ مؤقف برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کے مؤقف سے زیادہ سخت سمجھا جا رہا ہے، اگرچہ وزیر اعظم نے بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے اہم اقدامات کا وعدہ کیا ہے، تاہم انہوں نے ابھی تک سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی حمایت نہیں کی۔

برطانوی حکومت نے حال ہی میں بچوں کے آن لائن تحفظ سے متعلق ایک مشاورتی عمل مکمل کیا ہے، جس میں سوشل میڈیا کے لیے کم از کم عمر مقرر کرنے، ایپس کے استعمال کے اوقات محدود کرنے، لا محدود اسکرولنگ اور آٹو پلے جیسی عادت ساز خصوصیات پر پابندی لگانے اور عمر کی تصدیق کے سخت نظام متعارف کرانے جیسے اقدامات پر رائے طلب کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:نیشنل ہیلتھ سروسز کیلئے 22 ارب روپے کا بجٹ مختص، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

مشاورت کے نتائج کی بنیاد پر حکومت بچوں کے تحفظ کے لیے آئندہ پالیسی اور قانون سازی کے حوالے سے فیصلے کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت