Juraat:
2025-10-19@04:59:42 GMT

تحریک لبیک کارکنان کی گرفتاریوں کا دائرہ پھیلا دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

تحریک لبیک کارکنان کی گرفتاریوں کا دائرہ پھیلا دیا گیا

موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے
شرپسندعناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ جاری ،گرفتاریاں کی جارہی ہیں،پولیس

تحریک لبیک کے احتجاج میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن دیگر شہروں تک پھیلا دیا گیا۔ میدیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں مذہبی جماعت ٹی ایل پی کے احتجاج اور پولیس کے ساتھ پر تشدد واقعات کے سلسلے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہوچکی ہے، پولیس کی طرف سے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے، شرپسندعناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

تحریک لبیک نے اب تک پولیس کا کتنا نقصان کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں

پولیس ریکارڈ کے مطابق تحریک لبیک کے پُرتشدد مظاہرین نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 11 پولیس ملازمین کو شہید کیا۔ بے قابو ہجوم کے پتھراؤ، ڈنڈوں اور فائرنگ سے 16 سو 48 ملازمین زخمی ہوئے۔ ​​​​​​​پولیس ریکارڈ کے مطابق زخمی ہونیوالے 69 ملازمین مستقل معذور ہوگئے۔ 202 شدید زخمی جبکہ11 سو 94 زخمی ہوئے۔ پُرتشدد مظاہرین کے تشدد سے 16 عام شہری جاں بحق جبکہ 54 شدید زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرے، دھرنے اور پُرتشدد احتجاجوں کے دوران پولیس کا بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک لبیک پاکستان کے پُرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک پولیس کے کتنے ملازمین شہید و زخمی ہوئے۔ کتنی گاڑیاں جلائی اور ناکارہ بنائی گئیں، تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق تحریک لبیک کے پُرتشدد مظاہرین نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 11 پولیس ملازمین کو شہید کیا۔ بے قابو ہجوم کے پتھراؤ، ڈنڈوں اور فائرنگ سے 16 سو 48 ملازمین زخمی ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق زخمی ہونیوالے 69 ملازمین مستقل معذور ہوگئے۔ 202 شدید زخمی جبکہ11 سو 94 زخمی ہوئے۔ پُرتشدد مظاہرین کے تشدد سے 16 عام شہری جاں بحق جبکہ 54 شدید زخمی ہوئے۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ97 گاڑیاں مکمل طور توڑ پھوڑ کرکے ناکارہ بنا دی گئیں جبکہ 20 گاڑیاں جلا دی گئیں۔ پولیس کی 10عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ تحریک لبیک کے پُرتشدد مظاہرین پر 305 مقدمات دہشت گردی دفعات کے تحت درج ہوئے جبکہ 480 دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق حالیہ مقدمات میں 1529 نامزد جبکہ 17 ہزار 812 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد گرفتاریاں، دیگر شہروں تک دائرہ وسیع
  • مذہبی جماعت کا احتجاج، گرفتاریوں کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع
  • لاہور: مذہبی جماعت کا احتجاج، گرفتاریوں کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع
  • ریاست مخالف سرگرمیاں ناقابل برداشت، تحریک لبیک پر پابندی لگانے کی تیاریاں
  • پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی
  • تحریک لبیک کے احتجاج سے لاہور میں سموگ کنٹرول اقدامات متاثر
  • تحریک لبیک پاکستان جیسی متشدد جماعتوں کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک کے 11 کارکنان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
  • تحریک لبیک نے اب تک پولیس کا کتنا نقصان کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں