راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کے لیے ٹیم بنا دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
نومبر احتجاج کے مقدمے میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے بعد راولپنڈی پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ تھانہ صادق آباد پولیس کی یہ ٹیم وارنٹ لے کر آج لاہور روانہ ہوگی، جہاں علیمہ خان کا پتہ 14 اپر مال روڈ لاہور درج ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر جمعہ کو وارنٹ جاری کیے تھے۔ پولیس نے علیمہ خان کے ضمانتی سمن کی تکمیل کے لیے بھی ٹیم مقرر کی ہے۔ علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے رہائشی عمر شریف نے دی تھی، جنہوں نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے۔
عدالتی سمن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر علیمہ خان کو 20 اکتوبر تک پیش نہیں کیا گیا تو ضامن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نومبر احتجاج کے مقدمے کی اگلی سماعت بھی 20 اکتوبر کو طے ہے۔
علیمہ خان سمیت کل گیارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، جبکہ استغاثہ نے آئندہ سماعت میں پانچ گواہ طلب کیے ہیں۔ اس مقدمے میں کل 87 ملزمان کے چالان جمع ہوئے ہیں، جن میں سے 9 کو اعتراف جرم پر سزا ہو چکی ہے اور 66 ملزمان اب بھی اشتہاری ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کا کیس: پی ٹی آئی وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری
—فائل فوٹواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس میں پی ٹی آئی وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدت میں نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللّٰہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ وکلاء کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے خاور مانیکا پر تشدد کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا پی ٹی آئی وکلاء کا عدالت میں خاور مانیکا پر حملہانسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس کر دیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی وکلاء پر تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔