احتجاج کیس، علیمہ خان کو ضمانت منسوخی کیلئے نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
راولپنڈی:
تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ضمانت منسوخ کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کے حوالے سے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ غیر حاضری پر آپ کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
عدالت نے علیمہ خان کو 20 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا اور ساتھ ہی علیمہ خان کی ضمانت دینے والے شہری عمر شریف کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔
عدالت نے ضامن عمر شریف کو ضمانتی رقم ایک لاکھ روپے کے ہمراہ 20 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ آپ نے علیمہ خان کی ضمانت دی لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں تو کیوں نہ یہ ضمانت کی رقم ضبط کی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیمہ خان نوٹس جاری
پڑھیں:
انسداد دہشتگردی عدالت کا شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی جس دوران شوکت خانم کینسر ہسپتال کے وکلاء عدالت پیش ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان کے ذاتی اکاؤنٹ فریز کرنے کیلئے ان کا شناختی کارڈ نمبر سٹیٹ بینک کو بھیجا تھا،سٹیٹ بینک نے علیمہ خان کے سی این آئی سی پر درج سارے اکاؤنٹ بند کر دیے ۔
انہوں نے بتایا کہ شوکت خانم ہسپتال کے اکاؤنٹ فریز کرنے کی کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی، پراسیکیوشن کو شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
نوجوان لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزید :