UrduPoint:
2025-10-18@11:45:42 GMT
ڈیرہ غازی خان میں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) تھانہ گدائی پولیس کی جانب سے سخی سرور روڈ پر ٹرکوں سے سامان لوٹنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گدائی پولیس گشت پر تھی کہ اطلاع ملی پانچ نامعلوم مسلح افراد سخی سرور روڈ پر ٹرکوں سے سامان اتار کر لوٹ مار میں مصروف ہیں۔
(جاری ہے)
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گھیرنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس نے حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جس کی شناخت عثمان ولد ریاض کے نام سے ہوئی، جبکہ دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کی جانب سے علاقے میں فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تفتیش اور دیگر قانونی کارروائی جاری ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او خاران شہید
—فائل فوٹوخاران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے ایس ایچ او خاران شہید ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او خاران ناکے پر گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، مقتول ایس ایچ او کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔