اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اور میگا پراجیکٹ پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار کا معائنہ کیا،منصوبے کی پائلز ۔ پائلز کیپ اور گرڈرز کاسٹنگ کا 100 فیصد کام مکمل ہوچکا ہےجبکہ پراجیکٹ کی حفاظتی دیواروں کا 60 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔

ہفتہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےپراجیکٹ کےترقیاتی کاموں کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نےمستقبل میں جی ٹی روڈ کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کی تکمیل کی جامع پلاننگ کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبے کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے منصوبے کے اردگرد دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے سے جی ٹی روڈ سے آنے والے مسافروں کو دارالحکومت تک سگنل فری رسائی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت اور خدمت ہمارا سب سے بڑا مقصد ہے۔اس موقع پروزیر داخلہ کو منصوبے پر جاری ترقیاتی کام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔منصوبے کا کام ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی سی اسلام آباد، ممبران سی ڈی اے اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیر داخلہ کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اچانک دورے کے دوران روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایئرپورٹ پر روکے جانے والے ایک نوجوان کے متعلق امیگریشن اہلکار سے دریافت کرتے ہیں کہ اسکا کیا معاملہ ہے؟ امیگریشن اہلکار بتاتا ہے کہ نوجوان ورک ویزے پر سعودی عرب جا رہا ہے لیکن ڈرائیونگ لائسنس نہیں۔

ویڈیو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا مسافر کو سمجھاتے ہوئے شفقت بھرا انداز دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوال کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کہاں ہے؟ گاڑی چلانی آتی ہے؟ پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس بنوایا؟ مسافر نے جواب دیا کہ گاڑی چلانی آتی ہے لیکن لائسنس نہیں ہے اور نہ ہی بنوایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ آپ ڈرائیونگ کی ملازمت کے لیے وہاں جا رہے ہو لیکن ڈرائیونگ لائسنس ہی نہیں ہے، جس نے آپ کو یہ سب کچھ کروا کر دیا اس نے آپ سے صرف پیسے کھائے ہیں۔

وزیر داخلہ نے نوجوان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میرا وعدہ ہے آپ کو سعودی عرب بھیجوں گا لیکن پہلے یہاں ڈرائیونگ لائسنس بنواؤ کیونکہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر وہاں جا کر دھکے کھاؤ گے خراب ہو جاؤ گے، کوئی تمھاری بات نہیں سنے گا۔ ڈرائیور کی نوکری ہے اور لائسنس نہیں، وہاں سعودیہ والوں نے آپ کا اچھی طرح ٹیسٹ و امتحان لینا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اسٹاف کو نوجوان مسافر کی سیٹ ائیرلائن سے کہہ کر ایک ہفتے آگے کروانے اور نمبر لیکر لائسنس بنوا کر دینے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے مسافر سے شفقت بھرے انداز کو ایئرپورٹ پر دیگر مسافروں نے بھی سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • پاسنگ آؤٹ پریڈ، ایف سی کے جوانوں کی وزیرداخلہ کو سلامی
  • مکمل سفری دستاویزات والے کسی مسافر کو باہر جانے سے نہیں روکا جا رہا: محسن نقوی
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن نظام کا تفصیلی جائزہ لیا
  • وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ سے ملاقات
  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے 3 میگا پراجیکٹس کا دورہ، ترقیاتی کام پر اظہار اطمینان  
  • اسلام آباد کے 3 میگا منصوبے جلد مکمل ہوں گے‘ وزیرداخلہ
  • اسلام آباد، 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب، محسن نقوی کا اظہار اطمینان
  • وزیر داخلہ کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل
  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے 3 میگا پراجیکٹس کا دورہ، ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان