پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سلطان آف جوہر کپ میںتیسری پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہی، جب کہ ملائیشیا کے شہر جوہر باہرو میں ہونے والے برانز میڈل کے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دے دی۔
میچ کے آغاز سے ہی انگلش ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی، جب کہ پاکستانی ٹیم نے گول کے متعدد مواقع ضائع کر دیے۔ مقررہ وقت کے اختتام پر انگلینڈ کے تین اورپاکستان کے دو گول تھے۔ پاکستان کی جانب سےکپتان حنان شاہد اورسفیان خان نے ایک، ایک گول کیا، مگر ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ اس جیت کے بعد انگلینڈ نے برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔
یہ میچ پاکستان کے لیے مایوس کن ثابت ہوا، کیونکہ ٹیم نے اس سے قبل 17 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف ایک دلچسپ اور سخت مقابلے میں 3-3 سے برابری حاصل کی تھی۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلا کوارٹر ختم ہونے تک 0-2 کی برتری حاصل کر لی تھی، لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دو کوارٹرز میں مسلسل 3 گول کیے۔ تاہم آسٹریلیا بھی ایک اور گول کرنے میں کامیاب ہو گیا، اور یوں میچ برابر رہا۔
اس سے پہلے14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف بھی پاکستان نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں 3-3 سے ڈرا حاصل کیا تھا۔ یہ میچ جذبات، دباؤ اور سخت مقابلے سے بھرپور رہا، جس میں دونوں ٹیموں نے کئی یادگار لمحات دیے۔
پاکستانی جونیئر ٹیم اگرچہ ٹورنامنٹ میں بھرپور جذبے اور جوش کے ساتھ اتری، لیکن بار بار مواقع ضائع کرنے اور دفاعی غلطیوں کے باعث فیصلہ کن میچز جیتنے میں ناکام رہی، جس کے باعث اسےچوتھی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔ ہاکی کے شائقین کو اب سینئر ٹیم کی کارکردگی پر نظریں جما کر بیٹھنا ہو گا، تاکہ قومی کھیل میں ایک بار پھر نیا جذبہ پیدا ہو سکے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نومبر کا مہینہ پاکستان کرکٹ کیلئے غیر معمولی اور یادگار قرار

نومبر کا مہینہ پاکستان کرکٹ کے لیے غیر معمولی اور یادگار رہا، پاکستان کرکٹ ٹیموں نے نومبر کے مہینے میں فتوحات سے اپنا مکمل غلبہ ثابت کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان کرکٹ کے لیے یہ نومبر یادگار ہے، پرچم اسی طرح بلند رہے۔

نومبر میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی جبکہ فیصل آباد میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں بھی شکست دی۔

9 نومبر کو پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ راولپنڈی میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو شکست دی۔

اس کے علاوہ دوحہ میں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا ٹائٹل جیتا اور پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سپر لیگ کی تقریبات انگلینڈ میں کرانے کا فیصلہ
  • پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کیلیے پاکستان ٹیم کا اعلان
  • گلستان جوہر،پاک کالونی میں منشیات فروشوں کیخلاف چھاپے، محکمہ ایکسائز آفیسر سمیت 14 ملزمان گرفتار
  • آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
  • پاکستان کو شکست، آسٹریلیا نے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
  • پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کیلئے کل رات ارجنٹائن روانہ ہوگی
  • پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز مصر میں کھیلے گی
  • نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: سیڈڈ کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
  • ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز،پاکستان فاتح، سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست
  • نومبر کا مہینہ پاکستان کرکٹ کیلئے غیر معمولی اور یادگار قرار