ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کی پہلی جیت کا خواب چکنا چور، انگلینڈ کیخلاف میچ بارش کے باعث ختم
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کی پہلی جیت کا خواب چکنا چور، انگلینڈ کیخلاف میچ بارش کے باعث ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز
کولمبو(آئی پی ایس )آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا جس کے ساتھ ہی گرین شرٹس ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی شاندار بولنگ کے سامنے انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور صرف 78 کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرگئیں۔تاہم بارش کے باعث میچ متاثرہ ہوا اور اسے 31 اوور فی اننگز تک محدود کیا گیا۔ جس میں انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9وکٹ پر 133 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعدیہ اقبال نے 2، ڈیانا بیگ او ر رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ لی۔بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 113 رنز کا ہدف ملا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم نے 6.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے نام فائنل کرنے پر مشاورت، بانی سے منظوری لی جائیگی خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے نام فائنل کرنے پر مشاورت، بانی سے منظوری لی جائیگی افغان طالبان نے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی جنگ بندی کی اپیل کی: ذرائع پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میںکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کردیا اسرائیل نے قید میں رکھی مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بارش کے باعث پاکستان کی
پڑھیں:
ڈنمارک کے ولی عہد کا ایف-16 لڑاکا طیارہ اڑانے کا خواب پورا
ڈنمارک کے 19 سالہ ولی عہد شہزادہ کرسچن نے ایف-16 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنے بچپن کا خواب پورا کر لیا۔
ڈنمارک کے شاہی خاندان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہزادے کی چند تصاویر شیئر کی گئیں، جس میں وہ ایف-16 کے اندر اور باہر خوشی سے مسکراتے دکھائی دے رہے ہیں۔
شہزادہ کرسچن نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’آج ایک لڑکے کا خواب سچ ہوگیا، مجھے ایف-16 کے آخری تربیتی پروازوں میں سے ایک میں شامل ہونے کا موقع ملا اور واقعی یہ ایک حیران کن تجربہ تھا۔‘
شہزادے نے اپنے پیغام میں ڈنمارک کی فضائیہ کے پائلٹس کے لیے عزت و احترام کا اظہار بھی کیا اور کہا، ’جلد ہی نئے ایف-35 طیارے سروس سنبھال لیں گے اور میں شکر گزار ہوں کہ مجھے یہ موقع ملا، میں پہلے بھی ہمارے پائلٹس کی بہت عزت کرتا تھا، لیکن آج کے بعد یہ احترام اور بڑھ گیا ہے۔‘
تصاویر میں ایک موقع پر ان کے والد، بادشاہ فریڈرک دہم بھی نظر آئے، جو اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کے لیے سکریڈسٹرپ ایئربیس پر موجود تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہی محل نے اس پرواز کا اعلان پہلے سے نہیں کیا تھا بلکہ بعد میں اپنے سرکاری کیلنڈر میں شامل کیا، جس کے مطابق شہزادہ کرسچن نے دوپہر 3 بجے تربیتی پرواز میں حصہ لیا۔