Jang News:
2025-10-15@22:43:29 GMT

شمالی وزیرستان میں ہلال احمر کی گاڑی پر فائرنگ

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

شمالی وزیرستان میں ہلال احمر کی گاڑی پر فائرنگ

شمالی وزیرستان میں میران شاہ ایشا چیک پوسٹ کے قریب ہلال احمر کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق ہلال احمر کی گاڑی پر چار گولیاں لگیں، تاہم گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔ 

ہلال احمر کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وہاڑی، گجر اور ڈاہا برادری میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

وہاڑی:

تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 48 ڈبلیو بی میں گجر اور ڈاہا برادری کے درمیان جھگڑے نے خونریز شکل اختیار کر لی۔

واقعے کے دوران فائرنگ سے ڈاہا برادری کا ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اسرار ڈاہا کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمیوں میں اس کے دو بھائی رئیس اور فاروق سمیت دیگر چار افراد شامل ہیں، فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔

واقعے کے ردِعمل میں ڈاہا برادری نے مقتول کی لاش رکھ کر پرامن احتجاج شروع کر دیا ہے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گجر برادری کی چار خواتین کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  •   پختونخوا پولیس سمگلروں کی سرپرستی کرتےہوئے اپنے اہلکار کو سزا دے دی
  • کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سینئر افسر کی گاڑی بھی ضبط، مقدمہ درج
  • شمالی وزیرستان میں 7 خوارج ہلاک
  • کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سینئر افسر کی گاڑی ضبط، مقدمہ درج
  • پولیس اہلکار کو ہیرو بننا مہنگا پڑگیا، گاڑی سے لٹکے ہوئے سڑک پر گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل
  • وہاڑی، گجر اور ڈاہا برادری میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
  • ملک بھرمیں موسم خشک ،شمالی علاقوں میں سردی میں اضافہ
  • بھارت، دوران میچ بولر اپنی ٹیم کو میچ جتوانے کے بعد پچ پر ہی چل بسا
  • ترک صدر کا نیتن یاہو کی موجودگی میں مصر میں لینڈ کرنے سے انکار، طیارہ بحیرہ احمر پر چکر لگاتا رہا