پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد انتقال کر گئے۔
شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔
شوال ذوالفقار کے والد کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے۔
ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف نے شوال ذوالفقار سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف نے ان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شوال ذوالفقار کے والد
پڑھیں:
پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم پر سخت عملدرآمد کا فیصلہ
علی رامے: پنجاب حکومت نے صوبے میں ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔
حکومتی احکامات کے مطابق نادرا بائیومیٹرک ویری فکیشن اور ای رجسٹری کے بغیر کسی قسم کی فائل ٹرانسفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکام کے مطابق متعدد نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے اب تک HSMS پر مطلوبہ عملدرآمد نہ ہونے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے، جبکہ ڈی جی ہاؤسنگ اور دیگر ریگولیٹری اتھارٹیز کو غیرقانونی ٹرانسفرز، جعلی فائلوں اور ڈبل بیچنگ کی روک تھام کیلئے سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا
حکومت نے تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے ڈیجیٹل لینڈ ٹرانسفر رجسٹری کو لازمی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام نجی سوسائٹیز کو فوری طور پر HSMS پر مکمل شفٹ ہونے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
مزید برآں، حکومت نے پارسل سرٹیفکیٹ کو ٹائٹل ڈاکومنٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے عدالتی مقدمات اور ملکیتی تنازعات میں بڑی آسانی پیدا ہوگی، ریونیو لیکج کو روکنے کیلئے لینڈ ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹل ریکارڈنگ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔
شہر کی فضا بدستور آلودہ،سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی
حکام کے مطابق صوبے بھر کی تمام ریگولیٹری اتھارٹیز کو 7 دن کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، تاکہ صوبے میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو شفاف، منظم اور جدید نظام کے تحت چلایا جا سکے۔