ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ، شواہد کے مطابق دہشت گرد افغان تھے، آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز)آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کے دستیاب شواہد کے مطابق دہشت گرد افغان تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی کے نے کہا کہ کل 3خود کش حملہ آور آئے تھے۔ دہشت گردوں کو اسی وقت ختم کر کے حملہ پسپا کیا گیا۔ تحقیقات کے لیے فنگر پرنٹس نادرا کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ پورے شہر کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک جو شواہد دستیاب ہیں، ان سے یہی محسوس ہو رہا ہے کہ دہشت گرد افغان تھے۔ واقعے پر سی ٹی ڈی اور اسپیشل ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ دہشت گردوں کی موٹرسائیکل تحویل میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہے، موٹرسائیکل سے فنگر پرنٹس حاصل کرلیے گئے ہیں۔
آئی جی پولیس نے بتایا کہ رواں سال حملوں میں اضافہ ہوا مگر انہیں پسپا کیا گیا۔ مختلف اضلاع کو جدید اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردوں کی حکمت عملی میں تبدیلی آئی ہے، کل آپ نے پولیس رسپانس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھ لیا ہے۔ اینٹی ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی پولیس کو فراہم کی جا رہی ہے۔ تھانے سے لے کر افسران لیول تک بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی کے لیے کام کررہے ہیں۔
واقعے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پتا لگا رہے ہیں کہ دہشت گرد کس راستے سے پشاور میں داخل ہوئے ؟۔ دہشتگردوں نے جہاں رات گزاری، اس کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ ابھی تک سہولت کاروں کی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ، سربراہ پاک فضائیہ کی قومی دفاع کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نمایاں خدمات کی تعریف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ، سربراہ پاک فضائیہ کی قومی دفاع کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا.

.. انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا ن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، چودھری پرویز الٰہی وزیراعظم کا دانش یونیورسٹی سائٹس کا دورہ، منصوبے کی شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان اور ایران کا پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق عمران خان سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع، نعرے بازی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دہشت گرد افغان تھے

پڑھیں:

کراچی، سہراب گوٹھ میں افغان شرپسندوں کا پولیس پر حملہ، گرفتار افراد کو چھڑا لیا گیا

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کے جمالی گوٹھ میں پولیس کو اس وقت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب شرپسند عناصر نے آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اہلکاروں پر ڈنڈوں سے حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے تمام اہلکار محفوظ رہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس علاقے میں مقیم افغانی افراد کے خلاف آپریشن کر رہی تھی اسی دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست افغانیوں کو چھڑانے کے لیے ان کے ساتھی بڑی تعداد میں موقع پر پہنچے اور پولیس پر حملہ کر کے انہیں زبردستی چھڑا کر لے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ، دہشتگرد افغان تھے، آئی جی خیبر پختونخوا
  • پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ: پولیس کو سہولت کاروں کی تلاش، کیا حملہ آور افغان تھے؟
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ؛ شواہد کے مطابق دہشت گرد افغان تھے، آئی جی خیبر پختونخوا
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ: شواہد کے مطابق دہشت گرد افغان، آئی جی خیبر پختونخوا
  • پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے  کا مقدمہ درج
  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
  • 450جوانوں  کی پریڈ  کت دوران  : پشاورا یف  سی ہیڈکوارٹر  پر حملہ ناکام  َ 3 افغان  خودکش حملہ  آور  ہلاک  3اہلکار  ، شہید  8شہریوں  سمیت  11زخمی 
  • کراچی، سہراب گوٹھ میں افغان شرپسندوں کا پولیس پر حملہ، گرفتار افراد کو چھڑا لیا گیا
  • خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی پولیس یونٹ کا اعلان کردیا