پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد انتقال کر گئے۔

شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شوال ذوالفقار کے والد کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے۔

ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف نے شوال ذوالفقار سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس، دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برطانیہ میں انتقال کر گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برمنگھم : پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں برطانیہ میں انتقال کر گئے۔

سابق کرکٹر کے بھتیجے شعیب محمد نے وزیر محمد کےانتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر محمد کا انتقال آج برمنگھم میں ہوا اورہ ان کی عمر 95 برس تھی ۔

وزیر محمد 1952 میں بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستانی اسکواڈ کے رکن تھے اورانہوں نے دورہ بھارت میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔

وزیر محمد نے 20 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 2 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 801 رنز بنائے، وزیر محمد کے بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی ٹیسٹ کرکٹر رہ چکے ہیں۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کرگئے
  • سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برطانیہ میں انتقال کر گئے
  • سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • محسن نقوی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر برمنگھم میں انتقال کرگئے
  • پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے
  • ناقص فارم کے باوجود بابر اعظم نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا
  • مسلم لیگ (ن ) آزاد کشمیر کے سینئر رہنما راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے
  • تیرہویں سالانہ عظیم الشان خاتونِ جنت کانفرنس 20 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی ، مفتی گلزار احمد نعیمی