Juraat:
2026-07-24@04:44:45 GMT

اپنی ہی عوام کیخلاف طاقت کا استعمال درست نہیں ، آفاق احمد

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

اپنی ہی عوام کیخلاف طاقت کا استعمال درست نہیں ، آفاق احمد

ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں
خواتین کو حراست میں لینا رویات کے منافی ، فوری رہا کیا جائے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا اندھا دھند اور بے رحمانہ استعمال کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ،وفاقی و صوبائی حکومت طاقت کا استعمال بند کرکے مذاکرات کا راستہ اپنائے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ ملک اسوقت نازک دور سے گزر رہا ہے، ہماری سرحدیں محفوظ ہیں نا اندرونی حالات بہتر ہیں ، ان حالات میں جس کسی نے بھی تحریک لبیک کے مارچ پر طاقت آزمائی کا مشورہ دیا وہ ملک و قوم کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا ۔آفاق احمد نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو حراست میں لینے کی اجازت ہمارا دین دیتا ہے نا ہماری روایات ! اخلاقیات کے منافی ہے، اس عمل سے نفرتیں بڑھنے سے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا ، میں حکومت ِ وقت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ٹی ایل پی سربراہ کے گھر کی خواتین کو فوری رہا کیا جائے۔ آفاق احمد نے کہا کہ ٹی ایل پی کیخلاف جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا، بہتر یہی ہے کہ دانشمندی کا مظاہرہ کیا جائے اور حکومت پنجاب و وفاق فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے اور گرفتار کارکنان کو غیر مشروط رہا کیا جائے ۔ آفاق احمد نے ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان سے بھی پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت کو بڑھانے سے گریز کیا جائے اور تمام معاملات مل بیٹھ کر افہام و تفہیم سے حل کئے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ا فاق احمد نے ٹی ایل پی کیا جائے کہا کہ

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار