UrduPoint:
2025-11-28@01:24:13 GMT

ٹولنٹن مارکیٹ کے عقب میں سلاٹرہائوس بنانے کا منصوبہ منظور

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

ٹولنٹن مارکیٹ کے عقب میں سلاٹرہائوس بنانے کا منصوبہ منظور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) ایل ڈی اے کی جانب سے ٹولنٹن مارکیٹ کے عقب میں سلاٹر ہائوس بنانے کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔ سلاٹرہائوس بنانے کے منصوبے میں 1 ارب 86 کروڑ سے زائد لاگت آئے گی، گندے نالے کو ڈھانپ کر ٹرانسپورٹ یارڈ بنایا جائے گا جبکہ سلاٹرہائوس میں جدید طریقے سے مینول سلاٹرنگ کی جائے گی، اس سلسلے میں ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ نے منصوبے کا جامع پلان بھی تیار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے اس سے قبل ٹولنٹن مارکیٹ کا فساڈ اپ گریڈ کر چکاہے، نئے منظور شدہ پلان میں نالہ کور کر کے پک اینڈ ڈراپ لین اور پارکنگ بنائی جائے گی، جدید سلاٹرہائوس مینول اور حفظان صحت کے عین مطابق ہو گا تاہم شہر میں معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔سلاٹر ہائوس میں جانوروں کی ٹرانسپورٹیشن سے سلاٹرنگ تک کی سہولت ہو گی جبکہ ایل ڈی اے سلاٹر ہائوس بنا کر ٹولنٹن مارکیٹ کو مکمل اپ گریڈ کر دے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایل ڈی اے

پڑھیں:

سعودی عرب، دریافت نقوش کے تجزئیے کیلئے ڈیجیٹل منصوبہ تیار

تحقیقی منصوبہ ملنے والے نقوش کا ایک جامع ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کرنے سے متعلق ہے،ترجمان

العلا روئل کمیشن کے سرکاری ترجمان عبدالرحمن الطریری نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع تاریخی علاقے العلا میں دریافت شدہ نقوش کی توثیق اور تجزیے کے لیے سب سے بڑا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ ڈیٹا بیس آثارِ قدیمہ کے تفصیلی جائزوں کے دوران درج کیے گئے 25 ہزار سے زائد نقوش پر مشتمل ہے۔ ان معلومات کی مدد سے العلا میں عربی زبان اور قدیم شمالی سامی زبانوں کی ارتقائی تاریخ کا مطالعہ بھی کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ تحقیقی منصوبہ العلا کے مختلف مقامات پر ملنے والے نقوش کا ایک جامع ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کرنے سے متعلق ہے۔ اس کے ذریعے قدیم زبانوں میں لکھے گئے متون کا لسانی مطالعہ، مختلف تحریروں کی شناخت اور قدیم معاشروں کی سماجی وثقافتی روایتوں کے بارے میں سائنسی معلومات میں اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلوے کا مال گاڑیوں میں ٹریکنگ ڈیوائس لگانے کا منصوبہ
  • پاکستان ریلوے کا مال گاڑیوں کو ٹریک کرنے کے لیے ان پر ٹریکنگ ڈیوائس لگانے کا فیصلہ
  • گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کیلئے اتھارٹی تشکیل دی جائے، کمپٹیشن کمیشن کی سفارش
  • انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، اوپن مارکیٹ میں قدر مستحکم
  • ملک میں سونے کے نرخ مقرر کرنے کا کوئی مارکیٹ میکانزم موجود نہیں: کمپٹیشن کمیشن کی اسسمنٹ اسٹڈی
  • سونے کی مارکیٹ سے متعلق کمپٹیشن کمیشن کی ” اسیسمنٹ سٹڈی“ جاری
  • سعودی عرب، دریافت نقوش کے تجزئیے کیلئے ڈیجیٹل منصوبہ تیار
  • اسلام آباد حملے کا منصوبہ افغانستان میں نور ولی محسود نے بنایا، عطا تارڑ
  • اسرائیل کا یہودی آباد کاری بڑھانے کا نیا منصوبہ: بھارتی یہودیوں کو مرحلہ وار وطن منتقلی کی منظوری
  • بھارت میں آباد بنی منسشی قبیلے کو اسرائیل منتقل کرنے کا منصوبہ منظور