data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251014-08-26
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان نے وفاقی وزیر برائے فنانس اینڈ ریونیو اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کے چھوٹے تاجروں، تنخواہ دار طبقے، فری لانسرز اور مائیکرو انٹرپرائزز کو درپیش مشکلات کے پیش نظر آمدنی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع دی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے پہلے دی گئی 15دن کی توسیع تاجروں کے لیے یقینی طور پر ایک خوش آئند قدم تھا، جس پر تاجر برادری حکومت اور وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی شکر گزار ہے۔ تاہم، بدقسمتی سے ایف بی آر کے IRIS-E-Filingپورٹل میں فنی خرابیاں اور تکنیکی رکاوٹیں اب بھی برقرار ہیں جن کی وجہ سے بڑی تعداد میں ٹیکس دہندگان اپنے گوشوارے مکمل نہیں کر پا رہے۔احمد ادریس چوہان نے کہا کہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شکایات کے مطابق IRIS پورٹل اکثر اوقات سسٹم ایررز، لاگ اِن فیلی Reciept Value Missingاور invalid verificationجیسے پیغامات دیتا ہے، کئی مرتبہ پورٹل مکمل طور پر غیر فعال ہو جاتا ہے، جس سے اکانٹنٹس اور ٹیکس ماہرین کو گوشوارے دوبارہ سے تیار کرنے پڑتے ہیں۔ اس صورتحال میں، 15دن کی دی گئی مہلت ناکافی ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سیزن میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال نے سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے، بجلی، انٹرنیٹ اور بینکنگ سروسز کی بندش کے باعث تاجر طبقہ اپنے مالیاتی ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہے جبکہ متعدد کاروباروں نے ڈیٹا لاس اور آڈٹ تاخیر کی شکایات بھی درج کروائی ہیں۔احمد ادریس چوہان نے کہا کہ اس صورتحال میں ایف بی آر کی جانب سے مقرر کردہ آخری تاریخ میں ایک ماہ کی مزید توسیع نہ صرف انصاف اور شفافیت کے تقاضوں کے مطابق ہوگی بلکہ یہ اقدام ٹیکس دہندگان کے اعتماد میں اضافہ اور رضاکارانہ ٹیکس فائلنگ کے رجحان کو بھی فروغ دے گا۔قائم مقام صدر نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کا ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون جاری ہے اور چیمبر اپنے ممبران کو آگاہی اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے سرگرم کردار ادا کررہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ تاجر بروقت گوشوارے جمع کرا سکیں۔انہوں نے آخر میں کہا کہ حکومتِ پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو چاہیے کہ ٹیکس دہندگان کے لیے آسانی پیدا کرنے کے مقصد کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک ماہ کی مزید مہلت کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے، تاکہ چھوٹا تاجر طبقہ اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کر سکے اور قومی خزانے میں اپنا جائز حصہ ادا کر سکے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: احمد ادریس چوہان ایک ماہ کی نے کہا کہ ایف بی آر

پڑھیں:

کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں

فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نوجوانوں کی خدمات کے اعتراف میں اداکار ادریس ایلبا کو نائٹ کا خطاب
  • کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان