فیڈرل بورڈ آف ریونیو(یف بی آر) کے دو اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ ٹول پلازہ کے نزدیک قائم چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والے ایف بی آر کے دو افسران کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ریجنل ٹیکس آفس ہزار(آر ٹی او پشاور) کے دو اہلکاروں کی نامعلوم افراد کے بزدلانہ حملہ میں  شہادت کے المناک واقعے کی شدید  مذمت کی ہے۔

ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس  بزدلانہ حملے  کی شدید مذمت  کی ہے جس کے نتیجے میں  ریجنل ٹیکس آفس پشاور کے دو اہلکار سپاہی مقدر علی اور سپاہی  نذر محمد نے جام شہادت نوش کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب  یہ دونوں اہلکار سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 40ڈی کے تحت کوہاٹ ٹول پلازہ کے نزدیک  قائم چیک پوسٹ پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

پشاور میں ایف بی آر کی  سینئر قیادت چیف کمشنر پشاور اور کمشنروں نے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر ان شہدا کی قربانی پر گہرے  رنج و غم کا اظہار کرتا ہے اور ان اہلکاروں  کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی  جانوں  کا نذرانہ پیش کیا۔

اس طرح کے بزدلانہ اور مذموم حملے ایف بی آرکے  قومی  محصولات کے تحفظ اور ٹیکس قوانین کی انفورسمنٹ کے لئے اپنی ذمہ داریاں  تندہی سے پوری  کرنے کے عزم کو مزید تقویت دیں گے۔

ایف  بی آر کی قیادت نے شہدا کے اہل خانہ کو حکومت کی پالیسی کے مطابق ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، بورڈ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام مالی اور دیگر سہولیات بغیر کسی تاخیر کے ان خاندانوں تک پہنچائی جائیں سپاہی مقدر علی اور سپاہی نذر محمد کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نامعلوم افراد ایف بی

پڑھیں:

لاہور، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

لاہور:

لاہور کے علاقے لوئر مال میں تیز رفتار ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد صفدر اور کانسٹیبل محمود کارپوریشن چوک میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک بے قابو ٹریکٹر ٹرالی نے دونوں کو روند دیا۔

حادثے میں کانسٹیبل محمد صفدر موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ کانسٹیبل محمود کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

شہید پولیس اہلکار کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کیخلاف طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ
  • ہنگو: پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
  • ٹنڈو جام: طلبہ کا شہید بینظیر آباد تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ کیخلاف احتجاج
  • کراچی: پی آئی ڈی سی پروکلا کے احتجاج کے پیش نظر سندھ پولیس کے اہلکار رکشے میں سوار ہو کر اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے لیے جارہے ہیں
  • ہنگو میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید
  • ہنگو میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 3 پولیس اہلکار شہید
  • لاہور: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید، ایک شدید زخمی
  • لاہور، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی
  • تھارپ کی خودکشی، اہلیہ نے انگلش بورڈ کوذمہ دار قرار دے دیا
  • شہید بینظیر آباد بورڈ ، 9کلاس اور فرسٹ ائر کے امتحانی نتائج کا اعلان