data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسرحیدرآبادواٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن طفیل احمد ابڑو نے حیدرآباد میں فراہمی آب کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے حیدرآباد کے مختلف علاقوں کےXENs سے فوری رابطے ،فی الفور عوامی شکایات کے ازالہ کی ہدایت ،میڈیا سیل حیدرآباد واٹر اینڈسیوریج کارپوریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق CEO حیدرآباد واٹر کارپوریشن طفیل احمد ابڑو نے قلت آب اور آلودہ پانی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تمام XENs کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو صاف اور صحت بخش پانی کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ذمے داری ہے اور اس ذمے داری کی بطریق احسن ادائیگی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کو جراثیم سے پاک اور صحت بخش پانی کی فراہمی کیلیے حیدرآباد واٹر کارپوریشن نے فوری اور سنجیدہ اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ پانی کو ہر قسم کی آلودگی اور جراثیم سے پاک کرنے کے لئے WHO کے وضع کردہ معیار کے مطابق کلورینیشن کے عمل سے گزارا جارہا ہے جبکہ ایلم اور دیگر کیمیائی اجزا کی مطلوبہ مقدار بھی اس میں شامل کی جا رہی ہے۔تاہم حیدرآباد واٹر کارپوریشن نے اپنے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ استعمال سے قبل پانی کو لازمی ابال لیں۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حیدرا باد واٹر

پڑھیں:

کندھکوٹ: امیر جماعت اسلامی سندھ کا شف سعید شیخ کسان بورڈ کی حقوق کسان ریلی کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251014-08-30

سیف اللہ

متعلقہ مضامین