پاکستان اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے درمیان ریکوڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پاکستان اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے درمیان ریکو ڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل کے لیے اقدامات پر اتفاق ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ریجنل نائب صدر ریکارڈو پُلِتی سے ملاقات کی، دونوں فریقوں نے آئی ایف سی کے اہم ریکو ڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اپنی ٹیم کے ہمراہ واشنگٹن ڈی سی پہنچے، جہاں وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیرِ خزانہ نے آج اپنی سرکاری ملاقاتوں کا آغاز انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ریجنل نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ، وسطی ایشیا، ترکیہ، افغانستان اور پاکستان ریکارڈو پُلِتی سے ملاقات کے ساتھ کیا۔
اس دوران محمد اورنگزیب نے پاکستان کے مضبوط معاشی اعشاریوں کو اجاگر کیا اور پاکستان کے ساتھ آئی ایف سی کے شراکتی کردار کو سراہا جبکہ نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آئی ایف سی کے اہم کردار پر اطمینان کا اظہار کیا، جس میں 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت کئی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔
اعلامیے کے مطابق دونوں فریقوں نے آئی ایف سی کے اہم ریکو ڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا۔
وزیرِ خزانہ نے اسلام آباد میں آئی ایف سی کے نئے ریجنل دفتر کے قیام کا خیرمقدم بھی کیا۔
بعد ازاں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے بھی ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔
وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے لیے بینک کی طویل مدتی معاونت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے بینک کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور ان کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیاسینیٹر محمد اورنگزیب نے صدر آئی ایس ڈی بی کا M-6 موٹروے کے دو حصوں کی فنانسنگ کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں اور تیل کی فراہمی کے منصوبوں میں آئندہ تعاون کی امید ظاہر کی اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے پاکستان کے لیے نئے کنٹری انگیجمنٹ فریم ورک (سی پی ایف) کی تیاری پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹر محمد اورنگزیب گزشتہ روز واشنگٹن پہنچے تھے، وزیرخزانہ آئی ایم ایف،عالمی بینک، آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ اُن کی عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے بالمشافہ ملاقات بھی شیڈول ہے۔
سینیٹر محمد اورنگزیب اجے بنگا کی خصوصی دعوت پر منتخب ممالک کے وزرائےخزانہ کو دیےگیے عشائیہ میں بھی شریک ہوں گے۔
وفاقی وزیر محمد اورنگزیب ورلڈ اکنامک فورم کے زیر اہتمام دواہم ایونٹس میں شریک ہوں گے جبکہ اس دوران چین، برطانیہ،سعودی عرب، ترکیہ اور آذربائیجان کے ہم منصب قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گےوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن منصوبے کی جلد مالی تکمیل محمد اورنگزیب نے آئی ایف سی کے ئی ایف سی کے پاکستان کے نے پاکستان سے ملاقات پر اتفاق بینک کے کے لیے
پڑھیں:
روسی کمپنی نے نئے خود کش ڈرون کی پیداوار شروع کر دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کی سرکاری دفاعی کارپوریشن روسٹیک کے سی ای او سرگئی چیمی زوف نے کہا ہے کہ کارپوریشن نے ایک ایساجدید لوئٹرنگ بارود (خودکش ڈرون) تیار کر کے اس کی پیداروار شروع کر دی ہے جو ناٹو کے ہاؤٹزرز، ایچ آئی ایم اے آر ایس لانچرز اور دیگر اہداف کو تقریباً یقینی طور پر نشانہ بنا سکتا ہے۔ انہوں نیانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس نئے ڈرون کا ڈیزائن گزشتہ سال مکمل ہوا تھا اور اب یہ سلسلہ وار پیداوار میں ہے اور محاذ جنگ پر استعمال بھی ہو رہا ہے۔ان کے مطابق یہ ڈرون درجنوں کلومیٹرتک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کے وارہیڈ کا وزن کئی کلوگرام ہے۔