وزیراعظم سےمحمود عباس کی ملاقات، غزہ جنگ بندی فلسطینیوں کی ترقی کا پیش خیمہ قرار
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کی جس میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی شریک تھے۔
شرم الشیخ میں ہونے والی ملاقات میں فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کا ہمیشہ سے ساتھ دینے اور انکی سیاسی و سفارتی محاذ پر مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے شرم الشیخ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط سے پہلے گرمجوشی سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو کی جس کے دوران کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں، جس پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو ناز ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے غزہ کے بہادر عوام کو گزشتہ برسوں میں ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے خطے میں امن و فلسطینیوں کی ترقی کا پیش خیمہ قرار دیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آرمینیا اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کی وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے پر دونوں صدور کو مبارکباد دی۔
غیر رسمی ملاقات میں غزہ امن معاہدے سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان حال ہی میں تاریخی تنازعہ پر امن معاہدہ طے پایا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم سے آذربائیجان کے وزیراقتصادیات کی ملاقات ‘ تعاون پرا تفاق
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں آذربائیجان کے ساتھ شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ منگل کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف کے درمیان وزیراعظم ہائوس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کا وسیع جائزہ لیا گیا۔ دوطرفہ تجارت میں مسلسل ترقی کو سراہتے ہوئے فریقین نے اقتصادی تبادلوں میں پیشرفت کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دفاعی پیداوار، پٹرولیم اور معدنیات، تعمیرات، لائیو سٹاک، سیاحت اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں مزید تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی طرف سے پاکستان آذربائیجان مشترکہ سرمایہ کاری کمپنی کے قیام کی تجویز کا اعادہ کیا جس میں دونوں ممالک کی طرف سے مساوی شراکت داری ہو۔ انہوں نے وائٹ آئل پائپ لائن پراجیکٹ میں آذربائیجان کی دلچسپی کو بھی سراہا اور آذر بائیجان کی کمپنی ایس او سی اے آر (SOCAR) کو پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی۔ فریقین نے علاقائی روابط کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے افغانستان اور وسطی ایشیا کے لیے مختصر ترین راستے کے طور پر پاکستان کے سٹرٹیجک محل وقوع پر روشنی ڈالی اور ٹرانس کیسپیئن انٹرنیشنل ٹریڈ کوریڈور جیسے اقدامات میں آذربائیجان کے اہم کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات نے دورہ پاکستان کے دوران ان کی مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کی سائٹس کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کو جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماہرین کی مدد سے پی سی ون تیار کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کیلئے بہترین معیار کی حامل کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ادائیگی کا عمل تھرڈ پارٹی کے ذریعے کیا جائے۔ وزیراعظم نے منصوبے کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب ارکان قومی اسمبلی بابر نواز، بلال فاروق تارڑ، بلال بدر، راجہ دانیال، حافظ نعمان، چوہدری طفیل جٹ اور محمود قادر نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ضمنی انتخابات میں کامیابی قائد میاں محمد نواز شریف کے وژن، ان کی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی۔ یہ کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صوبے کے عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزارت منصوبہ بندی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم سے چودھری سالک حسین، شمشیر علی مزاری بھی ملے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف 26 سے 27 نومبر تک سلطنت بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور ہمہ جہتی تعلقات کی تجدید اور مزید مضبوطی کا عکاس ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر حکام شامل ہوں گے۔ منگل کو دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔