دونوں استعفوں پر میرے دستخط موجود ہیں، علی امین گنڈا پور کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پشاور (نیوزڈیسک) گورنر فیصل کریم کنڈی کا خط وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو موصول ہو گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے استعفوں پر دستخط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے پہلے 8 اکتوبر کا استعفیٰ موصول ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے، اپنے دونوں استعفوں پر ہونے والے دستخطوں کی تصدیق کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ علی امین نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھاکہ انہوں نے اپنے دونوں استعفے 8 اور 11 اکتوبر کو اپنے مستند دستخط کے ساتھ جمع کرائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کا استعفیٰ جسے پہلے مسترد کر دیا گیا تھا اب اسے تسلیم کر لیا گیا ہے، علی امین نے سوشل میڈیا پر گورنر کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے دونوں استعفوں کی کاپی بھی شیئر کردی۔
یاد رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین کے دستخط پر اعتراض لگا کر ان کا استعفیٰ واپس کردیا ہے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی کی جانب سے لکھے گئے خط میں علی امین کے دونوں استعفوں پر دستخط کو مختلف اور غیرمشابہ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفوں کی تصدیق کے لئے وزیراعلیٰ علی امین کو 15 اکتوبر کو دن 3 بجے گورنر ہاؤس آنے کی ہدایت کردی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دونوں استعفوں استعفوں پر علی امین کی تصدیق
پڑھیں:
’میرے ابو بہت ڈانٹیں گے‘، سیلفی فرمائش پر نسیم شاہ کا خاتون مداح کو جواب، ویڈیو وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک مداح کو سیلفی کی درخواست کرنے پر معصومانہ انداز میں جواب دیتے نظر آتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نسیم شاہ اسٹیڈیم میں مداحوں سے بات چیت کر رہے ہیں، جب ایک خاتون مداح ان سے سیلفی کی فرمائش کرتی ہیں۔ اس پر نسیم شاہ نے کہا کہ ’گھر سے ڈانٹ پڑے گی، میں مذاق نہیں کر رہا، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں‘۔
میرے ابو بہت ڈانٹیں گے ????❤️ pic.twitter.com/gfD2rp723Y
— Ans (@PakForeverIA) November 24, 2025
نسیم شاہ کے یہ معصوم اور دوستانہ انداز وہاں موجود تمام افراد کو ہنسنے پر مجبور کر گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی سادگی اور شائستگی کی تعریف کی اور ویڈیو کو خوب شیئر کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نسیم شاہ نسیم شاہ ویڈیو وائرل