راولپنڈی میں پیر کو اسکولز اور کالجز کھلیں گے یا نہیں؟ اعلان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
راولپنڈی: آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے ضلع میں کل تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کردیا۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کی تینوں تنظیموں نے بھی تمام پرائیویٹ سکولز کھولنے کا اعلان کر دیا، اپسما پنجاب کے صدر آبدار احمد خان نے بھی اسکولز کھولنے کی تصدیق کر دی۔
پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی اسکولز کھلنے کی تصدیق کر دی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیر کو (کل) ضلع بھر سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کالجز یونیورسٹیز اوپن ہوں گی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی سربراہ نے بھی سکولز اوپن ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ بتایا ہے کہ صرف راولپنڈی ڈویژن میں ضلع جہلم کے اسکولز بند رہیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
رواں مالی سال26-2025 کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی اور قابل کاشت رقبہ 3.6 فیصد کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی اور اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے اہم نکات کے مطابق گندم کاشت رقبہ 4.4 فیصد اور پیداوار4.3 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن رہی۔
مالی سال 26-2025 کے دوران چاول کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوگیا، گنے کی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار8 کروڑ 94 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مکئی کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی آئی تاہم کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے برابر رہا، کپاس کی پیداوار میں بھی 0.5 فیصد کمی رہی اور کاشت کا رقبہ بھی 1.5 فیصد کم ہوگیا۔
دیگر فصلوں میں 2.4 فیصد نمواور پیداوار میں ریکارڈ 50.4 فیصد اضافہ ہوگیا، آلو کی پیداوار 27.6 فیصد، آم 11.6 فیصد اور کیلے کی پیداوار 30.8 فیصد بڑھ گئی۔
اسی طرح ہلدی کی پیداوار میں 25.1 فیصد مرچوں کی پیداوار میں 9.2 فیصد، کاٹن جننگ اور متفرق زرعی شعبوں کی شرح نمو صرف 0.1 فیصد رہی اور لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔