بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، بشریٰ بی بی بھی ٹھیک ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی امریکا میں ہو یا کہیں بھی، قابلِ مذمت ہے۔
دوسری وزير مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے پاس چھ بڑی بیرکس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی قیدی کے پاس باورچی اور ایکسرسائز مشینیں نہیں ہیں، یہ ڈراما لگانے کے لیے جیل کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
اسلامی جہاد کا غزہ میں اسرائیلی قیدی کی باقیات ملنے کا دعویٰ
اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے ایک ایسے علاقے میں ایک اسرائیلی قیدی کی باقیات برآمد کی ہیں جو اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ سرایا القدس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے وسطی غزہ کے ان علاقوں میں کھدائی اور تلاش کے دوران دشمن کے ایک ہلاک شدہ قیدی کی لاش دریافت کی ہے جن پر اسرائیلی فوج قابض ہے۔