ترک اسپیکر نعمان کورتولموش کا فیصل مسجد کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد( آن لائن )سہ فریقی اسپیکرز میٹنگ میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہوئے گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے اسپیکر نعمان کورتولموش نے اسلام آباد کی تاریخی فیصل مسجد کا دورہ کیا۔دورے کے دوران معزز ترک اسپیکر نے نمازِ مغرب ادا کی اور پاکستان، ترکیہ اور اْمتِ مسلمہ کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔نعمان کورتولموش نے فیصل مسجد کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود اسلامی نوادرات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔اس موقع پر انہوں نے فیصل مسجد کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا ، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور استحکام کی علامت قرار دیا گیا۔ترک اسپیکر کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، دینی اور ثقافتی تعلقات کی گہرائی کو مزید اجاگر کرتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصل مسجد
پڑھیں:
پاکستان کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی ضرورت ہے: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹوگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پہنچے، جہاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی۔
اس موقع پر فیڈرل کانسٹیبلری کے دستے نے گورنر کے پی کو سلامی دی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں کل ناخوش گوار واقعہ پیش آیا، جس کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک افغانستان ہے، افغانستان کے باعث یہاں امن و امان کی صورتحال متاثر ہوتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام فورسز پر فخر کرتے ہیں، بار بار افغانستان کو بتایا گیا کہ ان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کی جا رہی ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کے پاس جواب دینے کا حق موجود ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی ضرورت ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوں گے تو امن قائم ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی عبوری حکومت اس ایجنڈے پر نہیں ہے کہ ملک کی خدمت کر سکے، روز کی بنیاد پر ہماری فورسز فتنہ خوارج کو ختم کر رہی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نے سالوں افغانوں کو اپنے ساتھ رکھا، اب فیصلہ کرنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ کیا کرنا ہے۔