ترک اسپیکر نعمان کورتولموش کا فیصل مسجد کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251013-08-11
اسلام آباد( آن لائن )سہ فریقی اسپیکرز میٹنگ میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہوئے گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے اسپیکر نعمان کورتولموش نے اسلام آباد کی تاریخی فیصل مسجد کا دورہ کیا۔دورے کے دوران معزز ترک اسپیکر نے نمازِ مغرب ادا کی اور پاکستان، ترکیہ اور اْمتِ مسلمہ کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔نعمان کورتولموش نے فیصل مسجد کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود اسلامی نوادرات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔اس موقع پر انہوں نے فیصل مسجد کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا ، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور استحکام کی علامت قرار دیا گیا۔ترک اسپیکر کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، دینی اور ثقافتی تعلقات کی گہرائی کو مزید اجاگر کرتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصل مسجد
پڑھیں:
اورنگی ٹاؤن میں یوسی 4کے جماعت اسلامی کے چیئرمین عطائے ربی جامع مسجد دیارحبیب کے قریب سیوریج کی نئی لائن کے کام کا معائنہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار